ETV Bharat / state

بہار میں ایک اور کورونا پوزیٹیو کیس

بہار میں آج ایک اور کورونا پوزیٹیو کیس سامنے آیا ہے، جس سے اب کورونا پوزیٹیو کی تعداد 61 ہو گئی ہے۔ حکومت نے اب تک 6 ہزار 250 افراد کی جانچ کی ہے۔

مکمہ اطلاعات وتعلقات عامہ کے سیکریٹری انوپ کمار

author img

By

Published : Apr 12, 2020, 1:28 PM IST

ریاستی حکومت نے کہا کہ آج بہار میں ایک اور کورونا پوزیٹیو کیس سامنے آیا ہے۔ ریاست میں اب کورونا پوزیٹیو مریضوں کی تعداد 61 ہو گئی ہے۔ ریاست میں 6 ہزار 250 افراد کی جانچ کی گئی ہے۔

دیکھیں ویڈیو

مکمہ اطلاعات وتعلقات عامہ کے سیکریٹری انوپ کمار نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی ہدایت کے مطابق بڑے پیمانے پر لوگوں کی ٹیسٹنگ اور ٹریکنگ کی جارہی ہے۔ ساتھ ہی پروٹوکول کے مطابق کارروائی ہورہی ہے۔

انوپ کمار نے بتایا کہ 150 آفات راحت کیمپوں میں 20 ہزار 436 افراد یہاں مقیم ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ریاست کے اسکولوں اور پنچایت میں 3 ہزار 199 کورن ٹین مراکز بنائے گئے ہیں۔ ان مراکز میں 32 ہزار 994 افراد مقیم ہے۔ انہیں دوا کھانا اور تمام دوسری سہولیات مہیا کرائی جا رہی ہے۔

انوپ کمار نے بتایا کہ بہار کے باہر جو لوگ پھنسے ہیں ان کے ذریعے حکومت کو فون کر اطلاع دی جا رہی ہے۔ ایسے لوگوں کی تعداد 47 ہزار 500 ہے، لوگوں کے متعلق اطلاعات محکمہ آفات منجمنٹ کے کنٹرول روم سے حکومت لے رہی ہے۔ یہ تمام پھنسے ہوئے لوگوں فون کر رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ان لوگوں کو جس امداد کی ضرورت ہے متعلقہ ریاست سے رابطہ کر ان لوگوں کو کو مدد پہنچائی جارہی ہے۔

انوپ کمار نے بتایا کہ ریاست میں اور ریاست کے باہر پھنسے غریب افراد کے لیے وزیراعلیٰ خصوصی راحت فنڈ کے ذریعے ایک ہزار روپے ان کو دینے کا نظم کیا گیا ہے۔

اس تعلق سے اب تک عرضی 8 لاکھ سے بھی زیادہ آچکی ہے۔ حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ اب تک تک 3 لاکھ 84 لوگوں کے اکاؤنٹ میں ایک ہزار روپے کی رقم بھیجی جا چکی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ آج خصوصی طور پر دو تین ہدایت دی گئی ہیں، ان میں بازار کے علاقوں میں خصوصی توجہ دینے کی ہدایت دی گئی ہے اور یہ کہا گیا ہے کہ ان علاقوں میں سوشل ڈسپنسنگ پر عمل کیا جائے اور کیمپ جو چل رہے ہیں اس میں میں بہتر نظم کیا جائے۔

محکمہ صحت کو ہدایت دی گئی ہے کہ ہر طرح کے دوا ماسکس سینیٹائزر اور تمام دوسری چیزوں کی فراہمی ہو۔ ڈاکٹروں کو حفاظتی کٹ مہیا کرائی جائے۔

بہار فاؤنڈیشن کے ذریعہ چلنے والے راحتی کیمپوں کی تعداد 12 ہوگئی ہے۔ ان کیمپوں میں مستفیضوں کی تعداد 4 لاکھ72 ہزار492 ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.