ETV Bharat / state

کشن گنج: رکن اسمبلی کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے والا گرفتار

کوچادھامن سے رکن اسمبلی ماسٹر مجاہد عالم اور ان کے اہل خانہ کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے والا ایک ملزم محمد صدام کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

کسن گنج: رکن اسمبلی کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے والا گرفتار

author img

By

Published : Apr 28, 2020, 11:29 AM IST

ریاست بہار کے ضلع کشن گنج کی پولیس نے رکن اسمبلی کو دھمکی دینے کے معاملے میں ایک شخص کو گرفتار کر گھنٹوں پوچھ گچھ کی۔ پوچھ گچھ کے دوران ملزم نے اپنا گناہ قبول کیا اور کئی اہم جانکاریاں دیں جبکہ دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

وہیں رکن اسمبلی ماسٹر مجاہد عالم نے ملزم کی گرفتاری کی خبر ملتے ہی کشن گنج ٹاؤن تھانہ پہنچ کر معاملے کی پوری جانکاری لی اور پولیس کو بتایا کہ اب تک کی کارروائی اطمینان بخش ہے اور انہوں نے کہا کہ 'مجھے پولیس کے ذریعہ ہونے والی کاروائی پر پورا اعتماد ہے۔ قانون اپنا کام کر رہا ہے اور جلد ہی تمام ملزمان پولیس کسٹڈی میں ہوں گے'۔

کسن گنج: رکن اسمبلی کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے والا گرفتار

رکن اسمبلی مجاہد عالم کے مطابق اس معاملے میں شامل ملزمین میں سے 2 بہادرگنج تھانہ، 1 کوڈو باڑی تھانہ، 1ٹیڑا گاچھ، 1 روٹہ اور 1 کوچادھامن تھانہ سے تعلق رکھتے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ موبائل لوکیشن کے ذریعے سبھی کا ایڈریس پتہ چل چکا ہے۔ بہت جلد سبھی سلاخوں کے پیچھے ہوں گے۔

واضح رہے کہ ایک واٹس گروپ بناکر رکن اسمبلی ماسٹر مجاہد اور ان کے اہل خانہ کو جان سے مارنے کی پلاننگ کی جارہی تھی، لیکن کسی طرح اس کی جانکاری مجاہد عالم کو لگ گئی۔ انہوں نے کشن گنج تھانہ پولیس کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کرنے کی ترکیب تلاش لی۔ بتایا جا رہا ہے گزشتہ رات نیپال بارڈر سے صدام نامی ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ دوسرے ملزمان کی تلاش کی جارہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.