ETV Bharat / state

Officer inspected Qadriya Madrassa in Gaya: گیا میں افسران نے مدرسہ قادریہ کا لیا جائزہ - ای ٹی وی بھارت اردو نیوز

ریاست بہار کے محکمہ اقلیتی فلاح کے افسران نے ضلع گیا کے کونچ میں واقع مدرسہ قادریہ کی جانچ کی، مدرسہ قادریہ نے بہار مدرسہ تزئین کاری اسکیم سے مستفید ہونے کے لیے درخواست دی ہوئی ہے۔ اسی سلسلہ میں ڈائریکٹر احمد محمود اور ضلع اقلیتی فلاح افسر جتیندر کمار نے پہنچ کر جائزہ لیا۔ Officer inspected Qadriya Madrassa in Gaya

گیا میں افسران نے مدرسہ قادریہ کا لیا جائزہ

author img

By

Published : Jun 30, 2022, 8:58 AM IST

گیا، بہار: بہار حکومت کی سرکاری اور تسلیم شدہ مدارس کو مضبوط بنانے کی اسکیم کے تحت مدرسہ قادریہ کی عمارت کی تجدیدی تعمیر کا منصوبہ ہے۔ مدرسہ قادریہ ضلع گیا کے کونچ بلاک میں واقع بھام نگر گاؤں میں ہے جو ضلع ہیڈ کوارٹر سے چالیس کلو میٹر دور ہے، مدرسہ کے پرنسپل محمد صدیق نے بتایا کہ چار کمرے بنانے کی تجویز ضلع محکمہ اقلیتی فلاح دفتر گیا سے محکمہ اقلیتی بہبود پٹنہ کو بھیجی جاچکی ہے، اسی ضمن میں ڈائریکٹر احمد محمود نے مدرسہ پہنچ کر جائزہ لیا۔ Officer inspected Qadriya Madrassa in Gaya

بہار کے محکمہ اقلیتی فلاح کے افسران نے ضلع گیا کے کونچ میں واقع مدرسہ قادریہ کی جانچ کی

واضح رہے کہ مدرسہ قادریہ کا قیام سنہ 1982 میں ہوا تھا اور اس کا رجسٹریشن مدرسہ بورڈ پٹنہ میں سنہ 1987 میں کیا گیا تاہم اس مدرسے کو مالی منظوری سال 2015 سے ملی۔ یہاں دو سو سے زائد طلباء زیر تعلیم ہیں اور یہاں درجہ فوقانیہ تک کی تعلیم ہوتی ہے۔ فی الحال چھ روم یہاں بنے ہوئے ہیں جو خستہ حال ہیں۔ توقع ہے کہ مالی سال میں ہی عمارت کی تعمیر کا کام شروع ہوجائے گا۔ madarsa qadriya bham nagar gaya

مدرسہ قادریہ ضلع گیا کے کونچ بلاک میں واقع بھام نگر گاؤں میں ہے

واضح ہوکہ وزیراعلی نتیش کمار نے مدارس کو تعلیم کے مرکزی دھارے میں لانے کی پہل سنہ 2018 میں کرتے ہوئے خصوصی اسکیم " مدرسہ تزئین کاری " اسکیم کی شروعات کی تھی اس اسکیم کے تحت جو مدارس سرکاری ہیں یا پھر منظور شدہ ہیں وہاں پر عمارت کی تعمیر سمیت اسکی تزئین کاری وغیرہ کرنے کا منصوبہ ہے گیا میں کل چھ سرکاری اور منظور شدہ مدرسے ہیں۔

ضلع گیا کے کونچ میں واقع مدرسہ قادریہ کی جانچ

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.