پٹنہ : صحافیوں کے ذریعہ چراغ پاسوان کے اسمبلی ضمنی انتخابات میں بی جے پی کے لیے مہم چلانے کے سوال کے جواب میں وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے کہا کہ وہ مہم چلا رہے ہیں، ٹھیک ہے۔ اسمبلی انتخابات میں ہم لوگوں کے خلاف جو امیدوار کھڑے کیے گئے تھے وہ کس نے کیا تھا؟ میں نے ان کے والد آنجہانی رام ولاس پاسوان کا بہت احترام کیا۔ میں نے شروع سے ہی ان کی حمایت کی تھی۔ آنجہانی رام ولاس پاسوان سے ہمارا رشتہ بہت پرانا رہا ہے۔ یہ بہت دکھ کی بات ہے کہ وہ اب نہیں رہے۔ ہم نے اپنی پارٹی کے لوگوں کی رائے پر ہی بی جے پی سے علیحدگی اختیار کی ہے۔ بی جے پی کو چھوڑ کر ہم لوگ اپنی پرانی جگہ پر واپس آگئے ہیں۔ اب نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی پرساد یادو کو آگے بڑھانا ہے۔ Nitish Kumar On Tejashwi Yadav
مکامہ اور گوپال گنج کے ضمنی انتخابات کے نتائج سے متعلق سوال پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ عوام مالک ہیں۔ ہم ایسی باتوں پر کچھ نہیں کہہ سکتے ہیں۔ لیکن ہم لوگوں کو جو وہاں کے لوگوں نے بتایا ہے اس کے مطابق دونوں مقام مکامہ اور گوپال گنج اسمبلی سیٹوں سے راشٹریہ جنتا دل کے امیدوار جیتنے جارہے ہیں۔ ہماری تمام لوگوں سے بات ہو تی رہتی ہے۔ خرابی صحت کے باعث میں انتخابی تشہیر میں نہیں جا رہا ہوں۔ Bihar Bypolls
گوپال گنج کے امیدوار کے خلاف بی جے پی مجرمانہ مقدمہ درج کرنے جارہی ہے اس سوال پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس کا کوئی مطلب نہیں ہے۔ آپ کو معلوم نہیں ہے کہ کتنے لوگوں پر کتنی شکایت درج ہو جاتی ہے ، وہ سب الگ بات ہے۔ یہ ضمنی انتخاب ہے۔ بی جے پی والے کیسی کیسی باتیں کرتے ہیں، یہ آپ لوگ دیکھ ہی رہے ہیں۔ ان لوگوں کی حالت خراب ہو گئی ہے۔ Nitish Kumar On Tejashwi Yadav
گجرات کی موربی کے کیبل بریج حادثہ سے متعلق سوال پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ۔یہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے۔ کیبل پل ایک قدیم پل تھا جس کی مرمت کی گئی تھی۔ وہاں کی حکومت کو دیکھنا چاہیے تھا کہ کیسا پل بنا ہے؟ اس حادثے میں کثیر تعداد میں لوگوں کی موت ہوئی ہے،جو بہت افسوسناک ہے۔
یہ بھی پڑھیں : Gopalganj By Election گوپال گنج اسمبلی ضمنی انتخاب مسلمانوں کے وجود کی لڑائی، نظر عالم