ETV Bharat / state

پٹنہ: دکانداروں کو احکامات پر عمل کرنے کی ہدایت - پٹنہ کی خبریں

دارالحکومت پٹنہ میں کورونا سے حفاظت کے لیے جاری کیے گئے احکامات کے خلاف ورزی کرنے والوں کی دکانوں کو سیل کردیا گیا ہے۔ضلع میں تقریباً 10 مجسٹریٹ تعینات کیے گیے ہیں۔ اب تک کئی دکانداروں کو نوٹس جاری کی گئی ہے۔ 87

پٹنہ: دکانداروں کو احکامات پر عمل کرنے کی ہدایت

author img

By

Published : Jul 6, 2020, 8:19 PM IST

ریاست اور خاص طور پر دارالحکومت پٹنہ میں کورونا کے بڑھتے اثرات پر قابو پانے کے لیے ضلع انتظامیہ نے سخت اقدامات کیے ہیں۔ ہر جگہ چیکنگ کی جارہی ہے۔ ماسک استعمال نہ کرنے والوں سے 50 روپے جرمانہ وصول کیا جارہا ہے۔

ریاست میں کورونا سے سب زیادہ متاثر پٹنہ ہے یہاں ضلع انتظامیہ نے مارکیٹ بازاروں اور دکانوں میں سختی سے نگرانی شروع کر دی ہے۔ پٹنہ میں کئی مجسٹریٹ تعینات کیے گئے ہیں۔ جو اپنے علاقے کی دکانوں پر سخت نگرانی کر رہے ہیں۔

دکانداروں کو احکامات پر عمل کرنے کی ہدایت دی جارہی ہے۔ جن دکانوں میں لاپرروائی کی جارہی ہے اسے نوٹس جاری کی جارہی ہے۔ ساتھ ہی کئی دکانوں کو اس کی خلاف ورزی کے معاملے میں 3 روز کے لیے سیل کر دیا گیا ہے۔

پٹنہ: دکانداروں کو احکامات پر عمل کرنے کی ہدایت

مغربی پٹنہ علاقے میں تعینات مجسٹریٹ دلیپ کامت دورے پر تھے۔ کئی دکانداروں کو انہوں نے نوٹس بھی جاری کیا۔ ایک کپڑے کے دکاندار ندیم احمد نے بتایا کہ مجسٹریٹ نے انہیں احکامات پر عمل کرنے کی ہدایت دی ہے۔

ای ٹی وی سے بات کرتے ہوئے مجسٹریٹ دلیپ کامت نے کہا کہ وہ مرکز اور ریاستی حکومتوں کے ذریعہ جاری کیے گئے ہدایات پر عمل کرنے کی ہدایت دکانداروں کو دے رہے ہیں۔ جو لوگ نوٹس کے باوجود اس میں کوتاہی کر رہے ہیں۔ ان کی دکانیں 3 روز کے لیے سیل کی جا رہی ہیں۔

دلیپ کامت نے بتایا کہ گزشتہ ایک مہینے سے یہ مہم ریاستی حکومت کے ذریعہ چلائی جا رہی ہے۔ اب تک سینکڑوں دکانوں کو سیل کیا گیا ہے۔ اس کی وجہ سے دکانداروں میں بیداری آئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.