ETV Bharat / state

بہار: نوشاد عالم نے پرچۂ نامزدگی داخل کیا - کشن گنج نیوز

سابق ریاستی وزیر نوشاد عالم نے ٹھاکر گنج اسمبلی حلقہ سے جے ڈی یو کے امیدوار کے طور پرچہ نامزدگی داخل کیا۔

نوشاد عالم جے ڈی یو کے امیدوار کے طور پر پرچہ نامزدگی داخل کیا

author img

By

Published : Oct 18, 2020, 6:43 PM IST

کشن گنج ضلع کے تحت ٹھاکر گنج اسمبلی حلقہ سے جنتا دل یونائیٹڈ کے امیدوار کے طور پر سابق ریاستی وزیر نوشاد عالم نے اپنا نامزدگی پرچہ داخل کیا۔

نوشاد عالم جے ڈی یو کے امیدوار کے طور پر پرچہ نامزدگی داخل کیا

اس موقع پر جنتادل یونائیٹڈ کے متعدد رہنماؤں کے علاوہ ضلع صدر پروفیسر بلند اختر ہاشمی سمیت متعدد سرکردہ رہنماؤں و کارکنان موجود تھے۔

واضح رہے کہ کشن گنج ضلع کے کل چار اسمبلی حلقہ میں تیسرے مرحلے یعنی 7 نومبر کو ووٹنگ ہوگی جس میں ٹھاکر گنج اسمبلی حلقہ بھی شامل ہے اور پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 20 اکتوبر مقرر کی گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق ٹھاکر گنج اسمبلی حلقہ سےابتک تین امیدوار نے اپنا نامزدگی پرچہ داخل کیا ہے،جس میں جدیو سے نوشاد عالم ،جاپ سے دیب رتھاور آزادامیدوار کے طور پر ٹھاکر گنج اسمبلی حلقہ کے سابق رکن اسمبلی گوپال کمار اگروال شامل ہے۔

واضح رہے کہ نوشاد عالم ٹھاکر گنج اسمبلی حلقہ سے مسلسل دو مرتبہ رکن اسمبلی منتخب ہوئے، ایک مرتبہ 2010 میں لوک جن شکتی پارٹی سے جبکہ دوسری مرتبہ 2015 میں جنتا دل یونائیٹڈ سے اسمبلی انتخاب میں حصہ لیے اورکامیاب ہوئے تھے۔

وہیں اس بار تیسری مرتبہ جبکہ جے ڈے یو کے ٹکٹ پر دوسری مرتبہ اپنا نامزدگی پرچہ داخل کیا۔

یہ بھی پڑھیں: 'بہار میں کیا ہے؟' کا جواب 'بہار میں کیا کچھ نہیں ہے؟'

پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے نوشا د عالم نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ ٹھاکر گنج کی عوام ترقیاتی کاموں کے نام پر اس مرتبہ ووٹ دے گی۔

نوشاد عالم نے کہا کہ بہار کے معروف اور ہردلعزیز وزیراعلیٰ نتیش کمار نے پورے بہار میں 15 سالوں میں انصاف کے ساتھ ترقی کی مہم کو لیکر ریاست میں جو کام کیا ہے اس کے بدولت ہی بہار و کوٹھاکر گنج کی عوام اس مرتبہ ووٹ دے گی۔

انہوں نے آئندہ پانچ سال کی مدت میں ٹھاکر گنج اسمبلی حلقہ میں ابتک جو کام باقی ہے اسے مکمل کرنے کی بات کہی ہے۔

انہوں نے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے سات عزم پروگرام حصہ دوم کو لیکر بھی اپنے علاقوں کے عوامی ضروریات کو مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور سرکاری صنعت و کل کارخانے کو فروغ دینے کا وعدہ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.