جنتا دل یونائیٹیڈ کے رکن اسمبلی مجاہد عالم نے کہا کہ ریاستی حکومت بہار میں این آر سی کسی بھی قیمت پر نافذ نہیں ہونے دے گی کیونکہ وزیراعلیٰ نتیش کمار نے واضح طور پر کہا ہے کہ حزب اختلاف کے اراکین چاہیں تو اس مدعے پر یک روزہ اجلاس طلب کرکے مذاکرہ کیا جاسکتا ہے۔
مجاہد عالم نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت میں کہا کہ وزیر اعلی نتیش کمار نے واضح طور پر کہا ہے کہ وہ بہار میں این آر سی نہیں ہونے دیں گے ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ نے کہا ہے کہ این پی آر کا آغاز ہونے میں ابھی چار مہینے کا وقت ہے اس پر بیٹھ کر ہم لوگ بات کریں گے۔