ETV Bharat / state

Nitish Kumar On Electricity Bill بہار میں بجلی کی شرح میں نہیں ہوگا اضافہ، نتیش - بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار

نتیش کمار نے کہا کہ بہار کے لوگوں کے لیے بجلی کے نرخوں میں اضافہ نہیں ہونے دیں گے اور نرخ وہی رہیں گے جو ہے وہی رہیں گے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Mar 31, 2023, 9:43 PM IST

پٹنہ: بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے آج اسمبلی میں اعلان کیا کہ ریاست میں صارفین کے لیے بجلی کے نرخوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا جائے گا۔ جمعہ کو اسمبلی میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے کو لے کر اپوزیشن کے ہنگامے میں مداخلت کرتے ہوئے نتیش کمار نے کہا کہ ان کی حکومت نے بجلی پر 13 ہزار 114 کروڑ روپے کی سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ بڑھے ہوئے بلوں سے صارفین پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں لاگو ہونے والی بجلی کی نئی شرحوں کے پیش نظر آج صبح ہوئی کابینہ کی میٹنگ میں سبسیڈی دینے کا فیصلہ لیا گیا۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پہلے ریاستی حکومت بجلی پر 8895 کروڑ روپے کی سبسڈی دیتی تھی جسے بڑھا کر 13 ہزار 114 کروڑ روپے کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے یکساں ٹیکس کی طرز پر بجلی پر ون نیشن ون ٹیرف کے اپنے مطالبے کو دہراتے ہوئے کہا کہ بہار ملک کی سب سے امیر ریاست مہاراشٹر سمیت دیگر ریاستوں کے مقابلے زیادہ شرح پر بجلی خرید رہا ہے۔ بہار 5.82 روپے فی یونٹ بجلی خرید رہا ہے جبکہ گجرات 3.74 روپے، مدھیہ پردیش 3.49 روپے، مہاراشٹر 4.3 روپے اور راجستھان 4.46 روپے فی یونٹ بجلی خرید رہا ہے۔ نتیش کمار نے اہم اپوزیشن بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے اراکین سے اپیل کی کہ وہ بھی مرکز سے ون نیشن ون ٹیرف کے ان کے مطالبے کو پوراکرنے تعاون کریں۔ انہوں نے کہا کہ آئینی ادارہ ہونے کی وجہ سے کمیٹی نے نرخوں میں اضافے کا فیصلہ کیا لیکن ان کی حکومت نے صارفین کے مفاد میں سبسڈی کو 8895 کروڑ روپے سے بڑھا کر 13 ہزار 114 کروڑ روپے کرنے کا فیصلہ کیا۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ انہوں نے ریاست میں کئی پاور پلانٹس قائم کروائے اور اسے مرکز کو مدد کے لیے سونپ دیے، جبکہ اس کے بدلے میں مرکز نے بجلی کے لیے ون نیشن ون ٹیرف کے ان کے مطالبات پر غور نہیں کیا۔ قبل ازیں وقفہ سوالات کے بعد توانائی کے وزیر وجیندر پرساد یادو نے کہا کہ اڈانی کے درآمد شدہ کوئلے کو خریدنا لازمی قرار دیا گیا ہے، جس کے بعد بہار میں بجلی کے نرخوں میں سال 2023-24 کے لیے 24.10 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ جب اپوزیشن لیڈر وجے کمار سنہا نے کہا کہ ریاستی حکومت پاور پلانٹس کو چلانے کے قابل نہیں ہے اور انہیں مرکز کے حوالے کر دیا ہے، تب وزیرتوانائی نے کہا کہ بہار میں تقریباً تمام یونٹس بشمول کہلگاو ¿ں اور برونی، مرکز سے تعلق رکھتے ہیں۔ یادو نے کہا کہ این ٹی پی سی بھی مرکز کا ماتحت ادارہ ہے، لیکن جب مرکز سے کوئلہ فراہم کرنے میں تاخیر ہوئی تو ریاست نے پاور پلانٹس کو مرکز کے حوالے کر دیا۔ انہوں نے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کی طرف سے ہر گھر تک بجلی فراہم کرنے کی اسکیم کو نافذ کرنے کے لیے فراہم کردہ 12,000 کروڑ روپے کی امداد کی تعریف کی۔

یہ بھی پڑھیں: Muzaffarpur Incident نتیش کامر نے مظفر پور واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.