ETV Bharat / state

گیا: مرزا غالب کالج کے سکریٹری کے خلاف تجویز عدم اعتماد - بہار

مرزا غالب کالج کے سکریٹری کے خلاف عدم اعتماد کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ گیارہ ممبران میں چھ ممبران نے عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

no confidence motion against mirza ghalib college secretary

author img

By

Published : Dec 30, 2020, 10:57 PM IST

ریاست بہار کے شہر گیا کا معروف اقلیتی ادارہ مرزا غالب کالج کے موجودہ منتظمہ کے اراکین نے سکریٹری کے خلاف عدم اعتماد کی تجویز پیش کی جس میں سکریٹری سید شبیع شمسی کے خلاف 11 میں سے چھ ممبران نے عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے تجویز پاس کر دی۔

اس تجویز کو لانے کے لیے تحریری طور سے جی بی کے صدر ایڈوکیٹ سلیمان خان آزاد کو مکتوب دیا تھا، اطلاعات کے مطابق سلیمان خان کے ذریعے عدم اعتماد کی تجویز پیش کرنے کے لیے دیے گئے مکتوب کے بعد سکریٹری کو سلیمان خان آزاد نے میٹنگ طلب کرنے کی نوٹس دی ہے۔

اگر گورننگ باڈی کی میٹنگ سکریٹری طلب کرتے ہیں تو انہیں اعتماد کے ووٹ حاصل کرنا ہوگا جوکہ موجودہ صورتحال میں ممکن نہیں لگ رہے ہیں۔

اعتماد کے ووٹ کی کمی کے باعث سکریٹری کو اپنے عہدے سے مستعفی ہونا ہوگا۔

کالج ذرائع کے مطابق جن ممبران نے عدم اعتماد کی تجویز پیش کی ہے وہ چاہتے ہیں کہ میٹنگ طلب کرنے میں زیادہ وقت نہیں لگے اور اس پر ووٹنگ ہو۔

سکریٹری سید شبیع شمسی نے ای ٹی وی بھارت اردو کے نمائندہ کو فون پر گفتگو کے دوران عدم اعتماد تحریک کی تصدیق کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز صدر سلیمان خان آزاد کی نوٹس موصول ہوئی۔ ساتھ ہی انہوں نے اعتماد کا ووٹ حاصل نہیں ہونے کی صورت میں استعفیٰ پیش کریں گے یا نہیں یہ بھی واضح نہیں کیا جبکہ اس سلسلے میں عدم اعتماد کی تجویز پیش کرنے والے ممبران میں ایڈووکیٹ مسعود منظر نے کہا کہ کالج بائی لاز کے تحت ایک ہفتے کے اندر سکریٹری کو میٹنگ عام صورتحال میں بلانی ہوتی ہے تاہم صدر نے ایمرجنسی میٹنگ طلب کرنے کی ہدایت دی ہے لیکن ابھی تک میٹنگ نہیں بلائی گئی ہے، ایک ہفتہ مکمل ہونے پر صدر میٹنگ بلاکر ووٹنگ کرائیں گے، اب اس سے ٹکراؤ کی صورت حال پیدا ہورہی ہے جس سے ایک بار پھر مرزا غالب کالج گیا میں ہنگامہ آرائی کے امکانات ہیں۔

واضح رہے کہ سکریٹری کے خلاف تجویز کے تعلق سے شہر میں چرچا ہے، مرزا غالب کالج ہمیشہ تنازع کے لیے سرخیوں میں رہتا ہے، دوسال کے اندر یہ دوسرا موقع ہے جب سکریٹری کے خلاف تجویز پیش کی گئی ہے، اس سے قبل سابق سکریٹری قیصر شرف الدین کو تجویز پیش کرکے عہدے سے ہٹایا گیا تھا اور اب شبیع شمسی کو سکریٹری کے عہدے سے ہٹانے کے لیے تجویز پیش کی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.