گیا کے کئی پولنگ بوتھس پر کورونا سے بچاؤ کے لیے کوئی انتظامات نہیں کیے گئے ہیں۔اور نا ہی سماجی فاصلے کا خیال رکھا جارہا ہے۔
ووٹرز کی شکایت ہے کہ الیکشن کمیشن کی ہدایت کے تحت انہیں ووٹ ڈالنے سے پہلے گلوز دیا جانا تھا لیکن اس ہدایت پر عمل درآمد نہیں ہورہا ہے بودھ گیا کے کنیا ہائی اسکول کو ماڈل بوتھ بنایا گیا ہے۔ بوتھ کو غبارے اور دیگر چیزوں سے سجایاگیا ہے۔ یہاں بھی سماجی فاصلے کا خیال نہیں رکھا گیا ہے۔ انتظامیہ نے ووٹرز کی دلجوئی کے لیے سیلفی پوائنٹ بھی بنایا ہے جہاں پر خواتین سیلفی کھینچتے ہوئی نظر آئیں۔
گیا کے ان علاقوں سے جو نکسل متاثرہ ہیں وہاں پر بھی پرامن ماحول میں ووٹنگ کی اطلاع ہے۔ جگہ جگہ پولیس فورسز تعینات ہے۔
گیا کے کئی بوتھس پر ای وی ایم کے خراب ہونے کی اطلاع ہے حالانکہ انتظامیہ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ ای وی ایم خراب ہونے کی اطلاع موصول ہوتے ہی ای وی ایم فوری طور سے درست کرواکر ووٹنگ کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔