ETV Bharat / state

Demand for Special Status to Bihar نتیش نے بہار کو خصوصی درجہ دینے کے اپنے مطالبے کو دہرایا

نتیش کمار نے کہا کہ بہار نے اپنے محدود وسائل کی مدد سے ترقی کے ہر پیمانے پر اچھی کارکردگی کامظاہرہ کیاہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر بہار کو خصوصی درجہ دینے کا پرانا مطالبہ مان لیا جاتا تو یہ نتیجہ اور بھی بہتر ہو سکتا تھا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Mar 1, 2023, 10:42 PM IST

پٹنہ: وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے بدھ کو بہار کو خصوصی ریاست کا درجہ دینے کے اپنے مطالبے کو دہراتے ہوئے اس معاملے پر مرکزی حکومت کے بے حس رویے پر تشویش کا اظہار کیا۔ بہار قانون ساز اسمبلی میں گورنر کے خطاب کے لیے پیش کردہ شکریہ کی تجویز پر بحث کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعلی نتیش کمار نے کہا کہ بہار نے اپنے محدود وسائل کی مدد سے ترقی کے ہر پیمانے پر اچھی کارکردگی کامظاہرہ کیاہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر بہار کو خصوصی درجہ دینے کا پرانا مطالبہ مان لیا جاتا تو یہ نتیجہ اور بھی بہتر ہو سکتا تھا اور ریاست ترقی کی راہ پر بہت آگے بڑھ سکتی تھی۔

وزیر اعظم نریندر مودی جو وزیر اعظم بننے سے پہلے گجرات کے وزیر اعلیٰ تھے، ان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ جو لوگ اچھی کارکردگی کا کریڈٹ لے رہے ہیں وہ ایک ترقی یافتہ ریاست میں پیدا ہوئے اور کام کیا لیکن بہار کا معاملہ بالکل مختلف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اس وقت تک ترقی یافتہ ملک نہیں بن سکتا جب تک کہ ملک کے تمام حصے اچھی طرح ترقی نہ کریں۔ مرکزی حکومت کو بہار سمیت ملک کی دیگر پسماندہ ریاستوں کی تشویش پر بھی توجہ دینی چاہئے۔

نتیش کمار نے مرکزی اسکیموں میں اپنا حصہ (مرکز) مسلسل کمی پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ اس کی وجہ سے ریاستوں پر مالی بوجھ بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب بہار حکومت مختلف مرکزی اسپانسرڈ اسکیموں میں 40 سے 50 فیصد رقم دے رہی ہے۔ یہ عجیب بات ہے کہ ریاستی حکومت مرکزی اسپانسرڈ اسکیموں میں اپنا بڑا حصہ دے رہی ہے، لیکن اسے مرکزی حکومت کی اسکیموں کے نام سے جانا جاتا ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مرکزی پول میں جمع ہونے والے ٹیکس سے ریاستوں کو اپنا حصہ حاصل کرنے کا حق ہے۔ 15ویںمالیاتی کمیشن کی سفارشات کے مطابق ریاستیں کل وصولی کا 42 فیصد وصول کرنے کی حقدار ہیں۔ اسی لیے مرکز سے بہار کو جو رقم مل رہی ہے وہ احسان نہیں ہے۔ نتیش کمار نے کہا کہ بہار جیسی غریب ریاست ترقی یافتہ ریاست سے زیادہ شرح پر مرکزی پول سے بجلی خرید رہی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پورے ملک کے لیے 'ایک ملک ایک بجلی کی شرح' کا نظام ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: Nitish Kumar on Special Status for Bihar بہار کو خصوصی درجہ ملا ہوتا تو تیزی سے ترقی ہوتی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.