ETV Bharat / state

Opposition Meet Postponed پٹنہ میں اپوزیشن اتحاد کی میٹنگ 23 جون تک ملتوی

بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار چند سینئر رہنماوں کی عدم دستیابی کی وجہ سے 12 جون کو پٹنہ میں منعقد ہونے والی اپوزیشن کی میٹنگ کو ملتوی کرسکتے ہیں۔ کانگریس رہنما راہل گاندھی ملک سے باہر ہیں جبکہ کانگریس صدر ملکارجن کھرگے اور تملناڈو کے سی ایم اسٹالن بھی دستیاب نہیں ہیں۔Opposition meet in Patna

author img

By

Published : Jun 5, 2023, 10:13 AM IST

Updated : Jun 5, 2023, 1:06 PM IST

پٹنہ میں اپوزیشن اتحاد کی میٹنگ 23 جون تک ملتوی

پٹنہ: بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں 12 جون کو ہونے والی اپوزیشن کی اہم میٹنگ ملتوی کر دی گئی ہے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ اب یہ میٹنگ 23 جون کو ہو سکتی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کانگریس اور ڈی ایم کے نے بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار سے میٹنگ ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی۔ تاہم تاریخ میں تبدیلی کی وجوہات کے بارے میں ابھی تک کوئی سرکاری بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ مانا جا رہا ہے کہ کانگریس رہنما راہل گاندھی کی غیر موجودگی کے پیش نظر تبدیلیاں کیے جانے کا امکان ہے۔ راہل گاندھی اس وقت امریکہ کے دورے پر ہیں۔ نتیش کمار اپوزیشن کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کے لیے کچھ عرصے سے مسلسل اپوزیشن رہنماوں سے ملاقات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کچھ عرصہ قبل کانگریس صدر ملکارجن کھرگے اور راہل گاندھی سے بھی ملاقات کی تھی۔

نتیش کمار نے اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کو مضبوط بنانے کے لیے مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے صدر شرد پوار اور ادھو ٹھاکرے سمیت کئی رہنماؤں سے ملاقات کی ہے۔ اس میں سب نے کہا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں کا متحد ہونا ضروری ہے۔ اس لیے جلد ہی ایک میٹنگ منعقد کی جائے گی اور بی جے پی کے خلاف ایک ساتھ لڑنے کے لیے حکمت عملی تیار کی جائے گی۔

  • #WATCH | Opposition meeting to be held on June 12 has been postponed. Heads of all political parties were supposed to come to the meeting, it's not right if any other representative will come. So we've asked Congress party that the head of the party should come. New date of the… pic.twitter.com/Tg5kh63Isj

    — ANI (@ANI) June 5, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

مزید پڑھیں:۔ Mission 2024 پٹنہ میں اپوزیشن اتحاد کے لیے میٹنگ کی تاریخ کا اعلان

دراصل بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے 12 جون کو پٹنہ میں اپوزیشن جماعتوں کی مستقبل کی حکمت عملی کو لے کر میٹنگ بلائی تھی۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے اس میٹنگ کے بارے میں کہا تھا کہ ان کی پارٹی اس میٹنگ میں شامل ہو گی لیکن یہ طے نہیں ہوا ہے کہ اس میں اور کون کون شرکت کرے گا۔ پارٹی نے اس کی تاریخ میں توسیع کرنے کو بھی کہا تھا۔

Last Updated : Jun 5, 2023, 1:06 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.