بہار میں جے ڈی یو اور بی جے پی کا اتحاد ٹوٹ گیا ہے، تمام قیاس آرائیوں کو ختم کرتے ہوئے نتیش کمار نے گورنر فاگو چوہان کو اپنا استعفیٰ سونپ دیا ہے۔ اس دوران انہوں نے 164 ایم ایل ایز کی حمایت کا خط سونپ کر حکومت بنانے کا دعویٰ بھی پیش کیا ہے، حلف برداری کی تقریب بدھ کو دوپہر 2 بجے ہوگی۔،گورنر کو استعفیٰ سونپنے کے بعد نتیش کمار نے کہا کہ ہماری پارٹی کے ارکان اسمبلی کی بات چیت سے یہ خواہش ہوئی ہے کہ ہمیں این ڈی اے چھوڑ دینا چاہئے۔ اسی لیے ہم نے وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دیا- Nitish Kumar staked claim to form the new governmen
حکومت کا دعویٰ پیش کرنے کے بعد نتیش کمار نے کہا کہ ہمیں سات پارٹیوں کی حمایت حاصل ہے۔ اس میں 164 ارکان اسمبلی شامل ہیں۔ ہم مل کر کام کریں گے اور بہار کو آگے لے جانے کے لیے کام کریں گے۔ اس کے ساتھ ہی نتیش کمار نے بی جے پی کو بھی نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ "ہماری پارٹی کے رہنماؤں نے مل کر یہ فیصلہ کیا ہے کہ ہم ان سے الگ ہوجائیں۔ یہ پارٹی کا فیصلہ ہے۔ بدعنوانی کے معاملے پر ہمارا موقف ایک ہی ہے۔
تیجسوی یادو نے کہا ہے کہ بہار کے عوام نے اپوزیشن کو یہ پیغام دیا ہے کہ جو لوگ عوام کے سوالوں کے لیے مضبوطی سے لڑتے ہیں ان کی حمایت کی جاتی ہے، انہوں نے بی جے پی کا ساتھ چھوڑنے پر نتیش کمار کا شکریہ بھی ادا کیا۔ تیجسوی نے کہا ہے کہ ’’بی جے پی نے ایک سازش کے تحت پارٹی کو ختم کرنے کی کوشش کی تھی۔ پنجاب میں اکالیوں کے ساتھ بھی ایسا ہی کیا گیا۔ آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو نے مزید کہا کہ عوام متبادل چاہتے ہیں۔ بہار کو خصوصی درجہ نہیں ملا، ملک میں عوام مہنگائی اور بے روزگاری کا شکار ہیں،ہمیں ملک کے آئین کو بچانا ہے۔ اتنا ہی نہیں تیجسوی نے الزام لگایا کہ ملک کا ماحول خراب کیا جا رہا ہے، انہوں نے نتیش کمار کی بھی تعریف کی، تیجسوی نے کہا کہ نتیش کمار نے بے خوف ہو کر فیصلہ لیا ہے۔
آر جے لیڈر تیجسوی یادو نے بھی مودی حکومت اور بی جے پی پر حملہ بولا، انہوں نے کہا کہ بی جے پی صرف ایک ہی کام کر رہی ہے، جس کو ڈرانا ہے، ڈرانا ہے اور جسے خریدنا ہے خریدنا ہے۔ بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے کہا تھا کہ ہم علاقائی پارٹیوں کو ختم کر دیں گے، جس کا مطلب ہے کہ ہم اپوزیشن کو ختم کر دیں گے۔ تیجسوی نے مزید کہا کہ ہم چچا بھتیجے لوگ ہیں۔ ہر گھر میں لڑائی ہوتی ہے، اس پر توجہ نہ دیں۔ ملک میں انتشار کا ماحول ہے۔ تیجسوی نے کہا کہ نتیش کمار سب سے سمجھدار لیڈر ہیں۔ وزیر اعظم کے سوال پر تیجسوی نے کہا کہ میں اس سوال کا جواب نتیش جی پر چھوڑتا ہوں۔
مزید پڑھیں:Bihar Political Crisis: نتیش کمار نے حکومت سازی کا دعویٰ پیش کیا
نتیش کمار کو عظیم اتحاد کا لیڈر منتخب کیا گیا ہے۔ اس بات کا فیصلہ گرینڈ الائنس کے رہنماؤں کے ساتھ ہونے والی میٹنگ میں کیا گیا۔ اس دوران تیجسوی یادو وزیر اعلیٰ کے ساتھ راج بھون کے لیے روانہ ہوئے۔ جہاں حمایتی خط گورنر کے حوالے کیا جائے۔