ETV Bharat / state

نتیش کمار میں وزیراعظم بننے کی تمام خوبیاں موجود: ڈاکٹر مناظر حسن - Dr. Monazir Hassan

سابق رکن پارلیمان ڈاکٹر مناظر حسن نے کہا کہ 'نتیش ویژنری لیڈر ہیں ان میں وزیراعظم بننے کی تمام خوبیاں موجود ہیں۔'

نتیش کمار میں وزیراعظم بننے کی تمام خوبیاں موجود: ڈاکٹر مناظر حسن

author img

By

Published : Aug 10, 2021, 8:37 PM IST

سابق رکن پارلیمان ڈاکٹر مناظر حسن نے کہا ہے کہ 'اس میں کوئی شک نہیں کہ بہار کے وزیراعلی نتیش کمار پی ایم میٹیریل ہیں۔ اس بات کو پورا ملک جانتا ہے۔انہوں نے کہا کہ 'وزیراعلیٰ نتیش کمار ویژنری لیڈر ہیں ان میں وزیراعظم بننے کی تمام خوبیاں موجود ہیں۔'

کیوں کہ 2005 میں اقتدار سنبھالنے کے بعد سے انہوں نے ہر شعبے میں پسماندہ بہار کی ترقی کی ہے وہ کسی سے چھپی ہوئی نہیں ہے۔ آج پوری ریاست میں سڑکوں کی حالت ترقی یافتہ ریاستوں سے بہتر ہے۔ ترقی گاﺅں گاﺅں تک نظر آتی ہے۔

غریب ریاست ہو نے کے باوجود نتیش کمار نے محدود وسائل میں ریاست کی جیسی ترقی کی اس کا چرچا ملک ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں ہے۔ یہ اس بات کی دلیل ہے کہ ان کے پاس ویژن ہے۔ بدعنوانی اور جرائم کے خلاف انہوں نے شروع سے ہی زیرو ٹالرینس کی پالیسی اور سیکولرازم کو مضبوط کرنے پر کام کیا۔ جس کا نتیجہ ہےکہ لوگ راتوں کو دیر تک فیملی کے ساتھ بے خوف گھومتے نظر آتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جنتا دربار میں وزیر اعلیٰ پروگرام میں نتیش کمارعوام سے ہوئے روبرو

ایسے وقت میں اگر عوام نے ملک کی کمان نتیش کمار کو سونپ دی تو بھارت واقعی عالمی گرو بن سکتا ہے اور یہ صرف نتیش کمار کی قیادت میں ہی ممکن ہے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.