بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے شاہ ہلال احمد قادری کے انتقال پر غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'میں ان کے انتقال کی خبر سے بہت رنجیدہ ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ 'حضرت شاہ ہلال احمد قادری معروف اسلامک اسکالر اور مشہور عالم دین تھے، وہ مدرسہ بورڈ اور بہار ریاستی حج کمیٹی کے رکن بھی رہ چکے ہیں۔
نتیش کمار نے شاہ ہلال احمد قادری کی مغفرت اور پسماندگان و لواحقین کو صبر و استقامت کی دعا کی ہے۔