ETV Bharat / state

نتیش کمار کی وزیراعظم سے متعدد امور پر تبادلہ خیال - urdu news

بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار آج پارلیمنٹ ہاؤس میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی اور بہار کے تناظر میں متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر اعظم سے ملاقات کرنے پارلیمنٹ پہنچے نتیش کمار

author img

By

Published : Feb 11, 2021, 5:44 PM IST

Updated : Feb 11, 2021, 10:41 PM IST

بہار کے وزیراعلی نتیش کمار آج وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کے لئے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے تھے۔ جہاں دونوں رہنماؤں کے درمیان متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعلی نتیش کمار نے کہا کہ 'بہار میں این ڈی اے حکومت کی قیام کے بعد ان کی وزیر اعظم سے یہ پہلی ملاقات ہے جہاں بہار کے تناظر میں وزیر اعظم مودی سے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ویڈیو

بہار سے متعلق امور پر تبادلہ خیال

  • بہار میں صحت کے نظام اور انفراسٹرکچر کو مزید بہتر بنانے پر بات چیت ہوئی۔
  • وزیر اعظم مودی کے ساتھ ماحولیات کے موضوع پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
  • ریاست میں سات نسچے پارٹ ٹو کے نفاذ پر گفتگو ہوئی۔
  • بہار کو خود مختار بنانے میں مرکزی حکومت کس طرح سے مدد کرے گی اس پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
  • بہار میں زیادہ سے زیادہ صنعتیں لگانے کے لئے مرکز سے موصولہ مدد کے بارے میں بھی گفتگو کی گئی۔

مزید پڑھیں:

یکم مارچ کو بہار اسمبلی کے گھیراؤ کا اعلان

اس کے ساتھ ہی نتیش کمار نے کہا کہ 'بہار میں ہم نے ہر گھر بجلی، ہر گھر نل جل، ہر گھر کو بیت الخلا اور دیہی علاقوں میں پکی سڑکیں تعمیر کرائی ہے۔ ہم نے بہار میں بہت کام کیا ہے۔

نتیش کمار نے کہا کہ پورے ملک میں زرعی قوانین کے خلاف ہورہے حتجاج کا بہار میں کوئی اثر نہیں ہوگا۔

اپوزیشن جماعتوں کو زرعی قوانین کے معاملے پر ہنگامہ نہیں کرنا چاہئے۔ پہلے زرعی قوانین کا مطالعہ کرنا چاہئے۔

واضح رہے کہ نتیش کمار کل سے دہلی کے دورے پر ہیں۔ گذشتہ رات انہوں نے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ اور بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا سے بھی ملاقات کی تھی اور آج انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔

Last Updated : Feb 11, 2021, 10:41 PM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.