ETV Bharat / state

جے پی گنگا پتھ کے باقی ماندہ تعمیراتی کاموں کو جلد از جلد مکمل کریں: نتیش - جے پی گنگا پتھ پروجیکٹ

وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے جے پی گنگا پتھ کے باقی ماندہ تعمیراتی کام ،زیر تعمیر کچی درگاہ-بیدو پور 6 لین گرین فیلڈ برج پروجیکٹ کا جائزہ لیا، تعمیراتی کاموں کو تیزی سے مکمل کرنے کی افسران کو دی ہدایت

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Apr 30, 2023, 9:21 PM IST

وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے آج دو اہم پروجیکٹوں جے پی گنگا پتھ پروجیکٹ کے باقی ماندہ تعمیراتی کام اور گنگا ندی پر زیر تعمیر کچی درگاہ بیدو پور 6 لین گرین فیلڈ برج پروجیکٹ کے تعمیراتی کام کی پیشرفت کا جائزہ لیااور افسران کو ہدایت دی کہ وہ تعمیراتی کام کو تیزی سے مکمل کریں۔ وزیر اعلیٰ جے پی گنگا پتھ کے راستے گائے گھاٹ پہنچے اور وہاں جاری تعمیراتی کام کی پیش رفت کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کی۔

سڑک تعمیرات محکمہ کے ایڈیشنل چیف سکریٹری پرتئے امرت نے بتایا کہ جے پی گنگا پتھ کا گائے گھاٹ تک تعمیراتی کام جون ماہ تک مکمل ہو جائے گا۔ معائنہ کے دوران وزیر اعلیٰ نے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ پٹنہ کی آبادی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اسی کو ذہن میں رکھتے ہوئے جے پی گنگا پتھ کی تعمیر کا کام کیا جا رہا ہے۔ جے پی گنگا پتھ کے باقی ماندہ تعمیراتی کاموں کو جلد از جلد مکمل کریں تاکہ لوگوں کی آمد و رفت کو آسان بنایا جاسکے۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ گندا پانی گنگاندی میں نہ گرے۔ سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کے ذریعے گندے پانی کو صاف کرنے کا انتظام کریں۔

اس کے بعد وزیر اعلیٰ کچی درگاہ پہنچے اور گنگاندی پر زیر تعمیر کچی درگاہ-بیدو پور 6 لین گرین فیلڈ برج پروجیکٹ کے تعمیراتی کام کی پیش رفت کا جائزہ لیا اور کام کی پیشرفت کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کی۔ افسران نے وزیراعلی کو پرزنٹیشن کے ذریعہ تعمیراتی کام کے مختلف اجزاءاور پیشرفت کے بارے میں معلومات فراہم کراتے ہوئے بتایا کہ کچی درگاہ سے راگھو پور تک تعمیراتی کام دسمبر 2023 تک مکمل کر لیا جائے گا اور باقی ماندہ تعمیراتی کام بھی جلد مکمل کر لیے جائیں گے۔

معائنہ کے دوران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ شمالی بہار اور جنوبی بہار کے رابطے کو مزید بہتر بنانے کے لیے کچی درگاہ بیدو پور 6 لین والا گنگا پل تعمیر کیا جا رہا ہے۔راجدھانی کے مشرقی حصے کے لوگوں کی آمدورفت کو آسان بنانے کے لیے اسے جے پی گنگا پتھ سے جوڑا جا رہا ہے۔ انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ اس پروجیکٹ کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ حکومت اس سلسلے میں ہر ممکن تعاون کرے گی۔ گنگا ندی پر اس پل کی تعمیر سے لوگوں کو کافی سہولت ملے گی۔ معائنہ کے دوران وزیراعلی کے پرنسپل سکریٹری دیپک کمار، چیف سکریٹری عامر سبحانی، محکمہ سڑک تعمیرات کے ایڈیشنل چیف سکریٹری پرتئے امرت، محکمہ سڑک تعمیرات کے سکریٹری سندیپ کمار آر پڈکلکٹی، وزیراعلی کے او ایس ڈی گوپال سنگھ، پٹنہ ڈی ایم چندر شیکھر سنگھ، پٹنہ کے ایس ایس پی راجیو مشرا اور دیگر سینئر افسران اور انجینئر موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: Threat to CM Nitish Kumar بہار کے وزیر اعلیٰ کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے والا شخص گرفتار

کچی درگاہ میں تعمیراتی کام کاجائزہ لینے کے بعد وزیراعلیٰ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم یہاں اس پل کے تعمیراتی کام کا معائنہ کرنے آئے ہیں۔ ہم نے حکام کو ہدایت دی ہے کہ کام جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ کورونا کی وجہ سے تعمیراتی کام میں دشواری پیش آئی۔ ہم چاہتے ہیں کہ تعمیراتی کام اس سال کے آخر تک یاآئندہ سال کے پہلے ایک یا دو ماہ میں مکمل ہو جائے۔ تعمیراتی کام مکمل ہونے سے لوگوں کو آنے جانے میں کافی سہولت ہو گی۔ ہم جے پی گنگا پتھ کی تعمیر کروا رہے ہیں۔ اس کی تعمیر اسی سال مکمل ہو جائے گی۔ نالندہ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے سوال پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آپ لوگ ان سب کی فکر مت کیجئے ۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.