پٹنہ: وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے شاردیہ نوراتری کے موقع پر ریاست اور ملک کے لوگوں کو مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ماں درگا شکتی کی دیوی ہیں۔ نوراتری کے پورے نو دنوں میں ماں درگا کی نو شکلوں کی پوجا کی خاص اہمیت ہے۔ Nitish congratulated Navratri
انہوں نے مزید کہا کہ ماں درگا، عقیدت مندوں اور متلاشیوں میں قوت پیدا کرکے، ہمدردی اور احسان کے ذریعے ذی روح کی فلاح و بہبود کرتی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے ریاست کے لوگوں سے نوراتری کا تہوار آپسی ہم آہنگی، بھائی چارے اور پرامن طریقے سے خوشی کے ساتھ منانے کی تلقین کی۔
مزید پڑھیں:CM nitish kumar on Opposition unity: اپوزیشن کے اتحاد پر نتیش کمار کا ردعمل
یو این آئی