دربھنگہ: بہار کے پھلواری شریف معاملے میں جمعرات کے روز این آئی اے کی ٹیم نے دربھنگہ کے لہریا سرائے تھانہ علاقے کے راجتولی سوختی میں واقع دانش لاج میں چھاپے ماری کی۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ دنوں لکھنؤ سے مبینہ ملک مخالف سرگرمیوں کے الزام میں این آئی اے کی ٹیم نے پی ایف آئی کے رکن نور الدین جنگی کو گرفتار کیا تھا۔ نورالدین جنگی کا دانش لاج میں اکثر آنا جانا اور لوگوں سے ملنا جلنا لگا رہتا تھا۔ اسی حوالے سے این آئی اے کی ٹیم نے دانش لاج پر چھاپے ماری کی ہے۔
وہیں دوسری ٹیم سنگھواڑا تھانہ علاقہ کے شنکر پور گاؤں کے رہائشی ذاکر اور ان کے اہلیہ سے بھی پوچھ تاچھ کی ہے، این آئی اے کی ٹیم قبل میں جنگی کے اہل خانہ اور اسی گاؤں کے ثناء اللہ عرف عاقب کے اہل خانہ سے بھی پوچھ گچھ کر چکی ہے۔
واضح رہے کہ 11 جولائی کو پٹنہ کے پھلواری شریف سے این آئی اے نے دو مشتبہ شخص کو گرفتار کیا تھا اس کے علاوہ دربھنگہ کے تین مشتبہ افراد کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کیا تھا جن میں نورالدین جنگی کا بھی نام شامل تھا۔ جو دربھنگہ کے اردو بازار شیر محمد گلی کے رہائشی ہیں۔ جنہیں پٹنہ پولس کے اِن پٹ پر اے ٹی ایس نے لکھنؤ سے گرفتار کیا تھا۔
مزید پڑھیں:
اسی ضمن این آئی اے نے جمعرات کو دانش لاج میں چھاپہ ماری کی جس کے بعد لاج میں رہنے والے عبداللہ نام کے ایک نوجوان نے بتایا کہ این آئی اے کی ٹیم کو لاج سے کچھ نہیں ملا بلکہ ایک کمرے سے ایک کتاب اور دیگر لوگوں کا موبائل فون بھی اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔