ETV Bharat / state

بہار میں اگلی حکومت غریبوں کے تعاؤن سے ہوگی: مانجھی - ورچوئل پروگرام

سابق وزیراعلی جیتن رام مانجھی نے کہا کہ بہار میں اگلی حکومت غریبوں کی مدد سے تشکیل دی جائے گی۔جوپارٹی غریب ، اقلیت اور درج فہرست ذات وقبائل کے حق کی بات کریگی اس کو ان کا ساتھ ہوگا۔

بہار میں اگلی حکومت غریبوں کے تعاؤن سے ہوگی: مانجھی

author img

By

Published : Aug 25, 2020, 2:19 PM IST

سابق وزیراعلی جیتن رام مانجھی عظیم اتحاد سےعلاحدگی کے بعد اسمبلی انتخابات کی تیاریوں میں سرگرم ہیں ، کورونا وبا اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے ورچوئل پروگرام کررہے ہیں ، مہاگٹھ بندھن سے الگ ہونے کے بعد سے مانجھی عوام اور کارکنان سے مسلسل یہی کہہ رہے ہیں کہ ہم پارٹی کی حکومت غریبوں کی حکومت ہوگی۔

انہوں نے منگل کو بودھ گیا اسمبلی کے کارکنان سے ورچوئل خطاب میں کہا کہ ہم پارٹی نے غریبوں ، مزدوروں اور دلتوں کے مفاد میں آواز اٹھائی ہے۔ ہماری پارٹی کا بنیادی اصول غربت کا خاتمہ ہے۔ جو جماعت غریبوں کی بات کرتی ہے ، غریبوں کے ساتھ ہوگی ، وہ غریبوں کی حمایت میں لوک سبھا اور اسمبلی میں آواز اٹھائے گی۔ ہماری جماعت اس کی ہی حمایت کرے گی۔

انہوں نے اس پر اعتماد کا اظہار کیا کہ اگر بہار میں اگلی حکومت تشکیل دی گئی تو صرف غریبوں کے طاقت پر ہی بنائی جائے گی۔ کسی بھی حکومت کی تشکیل کا فیصلہ غریبوں کی آواز پر ہوگا اور وہاں غریبوں کی زیادہ سے زیادہ شرکت ہونی چاہیے۔ یقینی طور پر ایسی ہی حکومت بنے گی ۔

ورچوئل پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے قومی جنرل سکریٹری وایم ایل سی ڈاکٹر سنتوش مانجھی نے تمام کارکنوں سے کہا ہے کہ وہ پارٹی کو مضبوط بنائیں۔ بوتھ سطح پر اپنے کارکنوں کو تربیت دینے کی بات بھی کہی ۔ ہر گاؤں جاکر وہاں کے لوگوں کی خوشی و غم میں شریک ہونے کو کہا تاکہ عام عوام کا ان کی پارٹی سے جڑی رہے۔

اس ورچوئل پروگرام میں ڈسٹرکٹ انچارج انجینئر لال مانجھی ، قومی ترجمان راجیش پانڈے ، سابق رکن اسمبلی بارہ چٹی جیوتی مانجھی ، گیا ضلع صدر ٹوٹو خان ​​، اقلیتی سیل کے قومی صدر توصیف رحمن خان ، قومی نائب صدر رامیشور پرساد یادو ، نارائن پرساد مانجھی ، دینا مانجھی ، شنکر مانجھی سنتوش ساگر سمیت کئی رہنماؤں نے خطاب کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.