ETV Bharat / state

بہار میں کورونا کے 53 نئے معاملے

author img

By

Published : Jun 18, 2020, 8:52 PM IST

ریاست بہار میں کووڈ-19 میں مبتلا ہوئے افراد کی تعداد 6993 تک پہنچ گئی ہے۔

بہار میں کوروناکے53 نئےمعاملے
بہار میں کوروناکے53 نئےمعاملے

بہار کے بارہ مختلف اضلاع میں چار خاتون سمیت 53 افراد کے کووڈ۔19 کی زد میں آنے سے ریاست میں کل متاثرین کی تعداد بڑھ کر 6993ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت نے جمعرات کو جاری بدھ دیر رات کی رپورٹ کے حوالے سے بتایاکہ رہتاس ضلع میں کورونا کے سب سے زیادہ 17 معاملے ملے ہیں۔ اس کے بعد دربھنگہ میں 16، سمستی پور میں چھے، سیوان میں تین، ارریہ، کشن گنج اور مدھوبنی میں دو ۔ دو اور ارول بھاگلپور، گیا، کیمور اور پٹنہ میں ایک۔ ایک سمیت کل 53 لوگوں کے پازیٹیو ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ جن میں چار خواتین بھی شامل ہیں۔

اس طرح بہار میں انفیکشن کا شکار ہوئے لوگوں کی تعداد 6993 ہوگئی ہے ۔محکمہ صحت کے مطابق متاثرین میں سے زیادہ تر دوسری ریاستوں سے آئے ہوئے افرد ہیں جنہیں اسکریننگ کے بعد بلاک سطحی قرنطینہ سینٹر میں رکھا گیا اور یہیں سے ان کے سیمپل کوجانچ کیلئے بھیجا گیا تھا۔

متاثرین کے رابطے میں آئے لوگوں کو الگ کر دیا گیا ہے ۔ ہوم قرنطینہ میں رہ رہے باہر سے آئے لوگوں کا گھر ۔ گھر سروے کیاجارہاہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.