ETV Bharat / state

گیا: اصلاح معاشرہ کے لیے گروپ کی تشکیل کا اعلان

ریاست بہار کے ضلع گیا کے امام گنج بلاک میں واقع شمش آباد گاؤں میں مگدھ ادارہ شرعیہ گیا کی نشست ہوئی۔

اصلاح معاشرہ کے لیے گروپ کی تشکیل کا اعلان

author img

By

Published : Dec 10, 2020, 7:16 PM IST

Updated : Dec 10, 2020, 7:24 PM IST

اس نشست میں کئی اہم امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ ادارۂ شرعیہ مگدھ کمشنری گیا کے ماتحت امام گنج بلاک میں واقع شمش آباد میں مولانا شبیر اشرفی کی رہائش گاہ پر نشست منعقد ہوئی۔

نشست کی صدارت حافظ و قاری آصف رضا نے کی۔ جبکہ مولانا محمد تبارک حسین رضوی سربراہ اعلی جامعہ برکات منصور پیر منصور شہر گیا نے نشست کی آن لائن سرپرستی فرمائی۔

نشست میں کئی اغراض و مقاصد پر غور و خوض کیا گیا۔ جس میں خصوصیت کے ساتھ کہا گیا کہ علماء ، حفاظ اور ائمہ مساجد وغیرہ کا ایک گروپ بنایا جائے اور گروپ کو ایک فعال تنظیم کی شکل دی جائے۔ مسلمانوں میں دینی و مسلکی رجحان پیدا کرنا اور اتحاد و اتفاق کا درس دینا، احیائے سنت، اتباع شریعت اور عشقِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کا جذبہ بیدار کرنا، مشاںٔخ، علما، حفاظ اور اںٔمہ کی بد گمانی اور الزام تراشی سے بچنا اور ملت کو بچانا، اپنی جماعت کے کسی مجبور و مظلوم عالم و امام کی آواز پر لبیک کہنا اور محبت و اجتماعیت کا ثبوت پیش کرنا، عالمانہ وقار اور قاںٔدانہ رعب و دبدبہ کے ساتھ عوام الناس کے درمیان اپنی شناخت قائم کرنا، جمعہ اور دیگر محافل کے خطاب میں فضاںٔل سے زیادہ اعمال کی اصلاح پر توجہ دینا، حسب ضرورت جا بجا دینی و مسلکی نشستیں منعقد کر کے عوام الناس کو ضروریات دین اور ضروریات اہل سنت سے روشناس کرانا، شادی اور دیگر تقاریب کے مواقع پر عوام الناس کو فضول خرچی، خرافات و لغویات اور خلاف شرع امور سے تاکید کے ساتھ اجتناب و احتراز کا حکم دینا، قدرتی آفات یا فسادات کے سبب پریشاں اور تباہ حال لوگوں کی دل جوئی اور حسبِ استطاعت مدد کرنا، دائرۂ خدمات کو وسیع سے وسیع تر کرنا ، گروپ کے مناسب اور معیاری نام کا انتخاب ،استصواب علما سے گروپ کے اغراض و مقاصد فاںٔنل کر کے گروپ میں اندراج کرنا، سب سے پہلے فراںٔض و واجبات اور سنن و نوافل کی مواظبت، قول و عمل میں مماثلت، خدمت دین و سنیت کا جذبہ اور آپس میں سچی محبت و ہمدردی کا عہد کرنا اور قائم رہنا، اس گروپ میں اہل سنت و جماعت کے علما و اںٔمہ اور حفاظ ہی کو زیادہ سے زیادہ شامل کیا جائے، امام گنج بلاک و مضافات کے گاؤں کی فہرست سازی، جس گاؤں میں اپنا امام نہیں ہے وہاں تک رسائی پر غور و خوض،اپنے عقائد و نظریات کی روشنی میں مثبت انداز اور شیریں کلامی سے مذبذب افراد معاشرہ اور اصحاب عقائدہ فاسدہ کی اصلاح ، مذکورہ بالا اغراض و مقاصد پر اہل مجلس نے اپنی اپنی رائے رکھی اور بالاتفاق سبھوں نے اسے قبول کیا۔

یہ بھی پڑھیں: 'معاشرے میں بگاڑ ہماری بد اعمالی اور بد اخلاقی کا نتیجہ'

اگلی نشست کے لیے صدر گروپ کی ایما پر جنوری 2021کے پہلے ہفتے میں تاریخ متعین فرما کر اہل گروپ کو مطلع کرنے کی بات کہی گئ۔ اس موقع پر مولانا شبیراشرفی، مولانا ندیم سرور مصباحی ،مولانا عبد الرحمن کوٹھی، مولانا شاہد انور منجری خرد، مولانا زریاب منجری کلاں ،قاری کلیم نشتردوبہل،حافظ فاروق اومان،حافظ شہنواز سلیا شریف،حافظ حدیث سلیا شریف ،مولانا عنایت نبی اشرفی ،محمد ولی اللہ خان اشرفی،محمد ظہیر الدین ،محمد الطاف انصاری محمد مسلم ،عبد الواحد زرتاب خاں نے شرکت کی۔صدر مجلس کی دعا پر مجلس کا اختتام ہوا۔

Last Updated : Dec 10, 2020, 7:24 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.