پٹنہ: کورونا وائرس کے پیش نظر پورے ملک میں لاک ڈاؤن جاری ہے،اس کے سبب لاکھوں غریب مزدور متاثر ہیں، تو وہیں ان کی مدد کے لئے سماجی کارکن سے لے کر ضلع انظامیہ تک بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں ۔
اس دوران بدھ کے روز، پٹنہ سے متصل بہٹا میں این ڈی آر ایف کی 9 ویں بٹالین نے مہاویر ٹولا میں رہنے والے غریب بچوں اور ان کے تمام کنبہ میں کھانے کے پیکٹ تقسیم کیے، اس کے علاوہ کچے مکانوں میں رہنے والے سیکڑوں غریب خواتین اور بوڑھوں کو بھی کھانا کھلایا گیا۔
وہیں این ڈی آر ایف کے کمانڈر راجندر كنوجيا نے بتایا کہ كماڈنٹ وجے سنہا کے ہدایات پر 9 ویں بٹالین این ڈی آر ایف کے جانب سے مسلسل انسانی خدمت کی جا رہی ہے. جو بھی غریب خاندان اس لاک ڈاؤن میں بھوکے ہیں، یا کہیں پھنسے ہوئے ہیں، ان کے لئے مسلسل کھانے کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔
اس دوران، این ڈی آر ایف کے اہلکاروں نے لوگوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے کیے جانے والے حفاظتی اقدامات کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ اور ان کے درمیان فوڈ پیکٹ بھی تقسیم کیے ۔