جبکہ ریاست میں دو ضمنی اسمبلی انتخابات کے لیے ایک سیٹ پر جے ڈی یو اور دوسری سیٹ پر بی جے پی نے انتخابی میدان میں آنے کا فیصلہ کیا ہے۔
این ڈی اے نے اپنے چالیس امیدواروں کے نام کا اعلان کرتے ہوئے انتخابات کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے۔
ایچ ڈی جے پی دفتر میں تینوں پارٹیوں کے ریاستی صدور اور بہار بی جے پی کے انچارج بھوپیندر یادو کی موجودگی میں ناموں کا اعلان کیا، بھوپیندر یادو نے پریس کانفرنس میں کہا کہ این ڈی اے نے پورے ملک میں اپنے امیدواروں کو کھڑا کیا ہے، انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ آئندہ نریندر مودی کی قیادت میں انڈیا کی ایک مضبوط حکومت بنے گی۔
بھوپیندر یادو نے بتایا کہ پارلیمانی حلقہ نمبر1 بالمیکی نگر سے جے ڈی یو کے بعد ویدیہ ناتھ پرساد مہتو انتخاب لڑیں گے جبکہ دو نمبر مغربی چمپارن سے ڈاکٹر سنجے جیسوال مشرقی چمپارن موجودہ مرکزی وزیر رادھا موہن سنگھ انتخاب لڑیں گے۔
پارلیمانی انتخاب کے علاوہ بہار میں ہونے والے دو ضمنی اسمبلی انتخابات کے لئے ناموں کا اعلان کیا گیا۔