ETV Bharat / state

ارریہ: این ڈی اے اتحاد کی حمایت میں اہم میٹنگ - ارریہ کی خبر

ارریہ اسمبلی حلقہ سے این ڈی اے امیدوار شگفتہ کی حمایت میں این ڈی اے اتحاد کی ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی۔

ارریہ: این ڈی اے اتحاد کی حمایت میں اہم میٹنگ

author img

By

Published : Oct 22, 2020, 12:18 PM IST

اس میٹنگ میں ارریہ اسمبلی حلقہ کے تمام پنچائیت و بلاک کے کارکنان نے شرکت کی، وہیں انہوں نے این ڈی اے امیدوار کو کامیاب کرنے کا عہد لیا۔

میٹنگ کی صدارت بی جے پی کے سابق ضلعی صدر آلوک بھگت نے کی جبکہ نظامت سشمیتا ٹھاکر نے انجام دی۔ نشست میں ارریہ سے رکن پارلیمان و بی جے پی رہنما پردیپ کمار سنگھ ، اجے کمار جھا، آفتاب عظیم عرف پپو عظیم نے شرکت کی۔

رکن پارلیمان پردیپ کمار سنگھ نے کہا کہ ارریہ کی عوام وزیراعلیٰ نتیش کمار کے پندرہ سالوں میں کیے گئے ترقیاتی کاموں پر ووٹ کرے گی، نتیش کمار نے بہار کو پندرہ سالوں میں جس مقام پر لا کھڑا کیا ہے جہاں آج ہر بہاری کو خود کو بہاری کہلانے پر فخر ہے۔ آج ہم لوگ عہد کریں کہ نتیش کمار کے کاموں کو دیکھتے ہوئے ارریہ ضلع سے سبھی چھ سیٹ انہیں تحفہ کے طور پر دیا جائے تاکہ آگے وہ اور بھی ترقیاتی کام کر سکیں۔

ارریہ: این ڈی اے اتحاد کی حمایت میں اہم میٹنگ

پردیپ کمار سنگھ نے بی جے پی کارکنان سے کہا کہ لوجپا ہماری اتحاد کا حصہ نہیں ہے اس لیے آپ لوگ بھرم میں نہ رہے، کیونکہ لوجپا کے لوگ عوام میں بھرم پھیلا رہے ہیں تاکہ بھاجپا کارکنان دو خیمہ میں تقسیم ہو جائے، ہمیں ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔

این ڈی اے امیدوار شگفتہ عظیم نے کہا کہ میں ذات برادری اور دھرم سے اوپر اٹھ کر کام کرنے میں یقین رکھتی ہوں، ارریہ اسمبلی حلقہ میں جو اب تک کام نہیں ہو سکا ہے اسے پورا کرنا میری ترجیحات میں شامل ہے۔ ارریہ کی عوام نے لالو حکومت کو بھی سامنے رکھے اور نتیش حکومت کو بھی سامنے رکھ کر موازنہ کر لے کہ کس حکومت نے ترقیاتی کام انجام دئے ہیں۔

اس موقع پر ضلع پریشد کے چیئرمین آفتاب عظیم عرف پپو ، رندھیر یادو، اجے کمار جھا ،آلوک بھگت نے بھی اظہار خیال کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.