ETV Bharat / state

گیا: روڈ تعمیراتی کمپنی  کے کیمپ پر نکسلیوں کا حملہ

author img

By

Published : May 17, 2021, 4:22 PM IST

بہار کے ضلع گیا میں ممنوعہ نکسلی تنظیم " ٹی پی سی" نے روڈ تعمیراتی کمپنی کے کیمپ پر حملہ کیا اور ساتھ میں ایک جے سی بی مشین سمیت مختلف سامانوں کو نذرآتش بھی کردیا۔ پولیس کے مطابق نکسلیوں نے ایک مزدور کو احتجاج کرنے کی وجہ سے جلتی ہوئی جے سی بی مشین میں پھینک دیا جس سے وہ زخمی ہوگیا ہے۔ پولیس معاملے کی تحقیقات میں مصروف ہے۔

سڑک تعمیر میں لگی کمپنی کے کیمپ پر نکسلیوں نے حملہ کیا

بہار کے ضلع گیا میں نکسلی ایک بار پھر سرگرم ہوگئے ہیں۔ تازہ ترین معاملہ ضلع گیا کے بیل گنج بلاک کے چاکند تھانہ علاقہ کے نوگڑھ گاؤں کا ہے، جہاں نکسلیوں کے خوف کی وجہ سے لوگوں میں دہشت پھیل گئی۔ لاک ڈاؤن کے درمیان ٹی پی سی نکسلائٹ تنظیم نے روڈ تعمیراتی کمپنی کے بیس کیمپ پر حملہ کیا ہے جس سے پولیس کی نیند اڑ گئی ہے ۔

موصولہ معلومات کے مطابق ماؤ نوازوں نے تعمیراتی کمپنی کے مالک ہیرا لال یادو سے تاوان کی رقم کا مطالبہ کیا تھا۔ بتایا جارہا ہے کہ نکسلی تنظیم ٹی پی سی مسلح دستہ جو پچیس سے تیس کی تعداد میں تھے۔ انہوں نے تعمیراتی کمپنی کے بیس کیمپ پر حملہ کیا تھا۔ اسی دوران بیس کیمپ میں کھڑی جے سی بی مشین کو آگ لگا دی۔ ساتھ ہی وہاں موجود دیگر سامانوں کو بھی نقصان پہنچایا ۔

یہاں جب مزدور نے نکسلیوں کی اس حرکت کا احتجاج کیا تو نکسلیوں نے اسے جلتی ہوئی جے سی بی مشین میں پھینک دیا، جس سے اس کا ایک ہاتھ شدید طور پر جھلس گیا ہے۔ اس واقعہ کے بعد ٹی پی سی نکسلائٹ نے موقع پر پرچہ بھی چھوڑا ہے۔ اس پورے معاملے میں تعمیراتی کمپنی کے مالک ہیرا لال یادو نے چاکند پولیس تھانہ میں ایف آئی آر درج کروائی ہے۔ زخمی مزدور کو علاج کے لیے مقامی بنیادی صحت مرکز میں داخل کرایا گیا ہے۔

اس سلسلے میں چاکند پولیس تھانہ کے انچارج مرتنجے کمار نے بتایا کہ واردات کی خبر ملنے کے بعد تفتیش کی جاری ہے۔ موقع سے ایک نکسلی کتابچہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ پورے معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے۔معاملہ لیوی کا ہوسکتا ہے لیکن اس سے پہلے کمپنی کی طرف سے شکایت درج نہیں کرائی گئی تھی، کمپنی ایک سڑک کی تعمیر میں لگی ہے۔انہوں نے بتایا کہ واردات کے متعلق ہیرا لال نے ایف آئی آردرج کروایا ہے ، پولیس نکسلیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے ماری کررہی ہے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.