پٹنہ: ،ملک کی دوسری ریاستوں کی بہار میں بھی عام انتخابات 2024 کی تیاریوں کے مدنظر سیاسی گہماگمی تیز ہو گئی ہے۔ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی بھی بہار کی سرزمین پر اپنی قسمت آزمانے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگانے کا منصوبہ بنا رکھا ہے۔ Nationalist Congress Party Bihar Minority Incharge Siraj Mehdi Reach Patna
نیشنلسٹ کانگریس پارٹی اقلیتی سیل کے ریاستی انچارج سراج مہندی اسی مقصد کے تحت آج بہار کے دارالحکومت پٹنہ پہنچے ۔انہوں نے نامہ نگاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج مرکزی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہے. اس حکومت سے عام لوگوں کو کوئی امید نہیں ہے ۔
بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی تعریف کرتے ہوئے سراج مہندی نے کہا کہ تمام لیڈران کو قومی سطح پر ایک پلیٹ پر لانے کی نتیش کمار نے جو کوشش کی ہے وہ یقیناً قابل تعریف ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:Hijab Wearing Girl Will Become PM ایک دن حجاب پہننے والی لڑکی بھارت کی وزیر اعظم بنے گی، اویسی
سراج مہندی نے کہا کہ مودی نے جس طرح سے ملک کو بربادی کی طرف ڈھکیلا ہے اسے یہاں کی عوام کبھی معاف نہیں کرے گی اور اس کا حساب آنے والے پارلیمانی انتخاب میں سامنے آئے گا.
این سی پی کے رہنما نے کہا کہ 2024 کے بعد ملک سے بی جے پی نیست و نابود ہو جائے گی۔ ملک میں عظیم اتحاد کی حکومت بنے گی.پارلیمانی انتخاب میں وزیر اعظم کا چہرہ کون ہوگا اس پر تمام سیکولر لیڈر آپس میں بیٹھ کر طے کریں گے اور جسے چن لیا جائے گا اس پر سبھی کا اتفاق ہوگا. Nationalist Congress Party Bihar Minority Incharge Siraj Mehdi Reach Patna