ETV Bharat / state

کیمور: نگر پریشد کے افسر پر ٹھیکیدار کا سنگین الزام - انڈیا پرائیوٹ لمیٹیڈ کمپنی

ریاست بہار کے ضلع کیمور کے بھبھوا تھانہ میں نگر پریشد کے ٹھیکیدار نے ایگزیکیوٹیو افسر پر زہر دے کر قتل کرنے کی کوشش کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

نگر پریشد کے ٹھیکیدار نے ایگزیکٹوافسر پر لگایا زہر دینے کا الزام

author img

By

Published : Jun 3, 2020, 10:16 PM IST

ٹھیکیدار اور ایگزیکیوٹیو افسر کے درمیان اس معاملے کو لے کر زبردست بحث ہوئی۔ معاملہ ایس پی آفس تک پہنچ گیا حالانکہ ایس پی نے ڈاکٹر رپورٹ کے مطابق کسی بھی طرح کے زہر کے استعمال سے انکار کیا لیکن پورے معاملے کی جانچ کرانے کے ساتھ ساتھ میڈیکل جانچ کرانے کی بھی بات کہی ہے۔

نگر پریشد کے ٹھیکیدار نے ایگزیکٹوافسر پر لگایا زہر دینے کا الزام

مذکورہ افسر نے زہر دینے کی بات سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ راجیش کمار نگر پریشد کا ٹھیکیدار ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق وید پرکاش عرف راجیش کمار اور نگرپریشد بھبھوا کے ایگزیکٹوافسر کی بیوی ایم ایم نرمان انڈیا پرائیوٹ لمیٹیڈ کمپنی میں پارٹنر ہیں۔ کام کے سلسلہ افسر کی رہائش گاہ پر آنا جانا لگا رہتا ہے۔

ٹھیکیدار نے درخواست میں یہ بھی لکھا ہے کہ وہ خود بھبھوا وارڈ نمبر 13 کا باشندہ ہے اور آدتیہ ٹریڈرس فارم کا مالک ہے۔ نگر پریشد کا کام کرانے کی وجہ سے ایگزیکیوٹیوافسر سے بہتر تعلقات ہیں جس کی وجہ سے گھر پر بھی آنا جانا لگا رہتا ہے۔ اس سلسلے میں پیر کی شام قریب 6 بجے افسر کی رہاٸش گاہ پر پہنچا۔ قریب 7 بجے انہیں لیمو پانی دیا گیا۔ پیتے ہی گھبراہٹ اور دھڑکن تیز ہو گئی۔ سر چکرانے کے ساتھ ہی جلن اور تیز پسینہ آنے لگا جس کے بعد وہ لڑکھڑاتے ہوئے گھر سے باہر نکل گیا۔ اپنے ڈرائیور کے ساتھ ویدانتا اسپتال گیا جہاں چیک اپ کے دوران کچھ انفیکشن پایا گیا۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ کیمور دلنواز احمد نے بتایا کہ اس معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے۔ ڈاکٹر نے زہر اور منشیات ہونے سے انکار کیا ہے۔ ٹھیکیدار راجیش کمار سنگھ بھبھوا وارڈ نمبر 13 کا رہائشی ہے جو آدتیہ ٹریڈرس فارم کا آپریٹر کے ساتھ ہی نگرپریشد کا ٹھیکیدار بھی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.