ETV Bharat / state

جے پی نڈا کی نتیش کمار سے ملاقات، ٹکٹوں کی تقسیم پر تبادلہ خیال - بی جے پی کے قومی صدر جگت پرکاش

بہار اسمبلی انتخابات کے پیش نظر ریاست میں سیاست سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں اور تمام سیاسی پارٹیاں اپنی پوری طاقت جھونکنے کےلیے پوری طرح تیار ہیں۔

Nadda meets Nitish, discusses seat-sharing arithmetic
جے پی نڈا کی نتیش کمار سے ملاقات، ٹکٹوں کی تقسیم پر تبادلہ خیال
author img

By

Published : Sep 12, 2020, 2:01 PM IST

بی جے پی کے قومی صدر جگت پرکاش نڈا نے آج بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار سے ملاقات کی جبکہ نڈا دو روزہ دورہ پر کل بہار پہنچے تھے۔

جے پی نڈا کی نتیش کمار سے ملاقات، ٹکٹوں کی تقسیم پر تبادلہ خیال

دونوں رہنماؤں کے درمیان سیٹوں کی تقسیم پر بات چیت ہوئی۔ اس میٹنگ میں بی جے پی صدر کے ہمراہ نائب وزیراعلیٰ سشیل مودی اور ریاستی بی جے پی انچارج بھوپندر یادو بھی موجود تھے۔

اطلاعات کے مطابق ٹکٹوں کی تقسیم سے متعلق بی جے پی نے ایک تجویز پیش کی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ گذشتہ لوک سبھا انتخابات کے دوران اس وقت کے بی جے پی صدر امت شاہ نے اسمبلی انتخابات میں جے ڈی یو کو زیادہ ٹکٹیں دینے سے اتفاق کیا تھا جبکہ اس مسئلہ پر لالن سنگھ اور بھوپندر یادو کے درمیان بات چیتکا سلسلہ جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق نڈا اور نتیش کے درمیان ہوئی بات چیت میں چراغ پاسوان کے موقف اور جتن رام مانجھی کی این ڈی اے میں شمولیت سے متعلق بھی غور و خوص کیا گیا۔

مرکزی وزیر رام ولاس پاسوان کی لوک جن شکتی پارٹی نے جے ڈی یو کے خلاف سخت موقف اختیار کیا ہوا ہے اور انتخابات میں اپنے امیداوروں کو میدان میں اتارنے کی دھمکی دی ہے۔ سیاسی حلقوں میں نتیش اور نڈا کی ملاقات کو کافی اہمیت دی جارہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.