ETV Bharat / state

Man Died In Police Custody پولیس حراست میں مسلم شخص کی موت - ریاست بہار کے ضلع گیا

ضلع گیا میں ایک شخص کی پولیس حراست میں موت ہوگئی ہے. اس کی شناخت گیا کے نادرہ گنج بڑی درگاہ کے رہنے والے محمد مصو کے طور پر ہوئی ہے۔ اس واقعے کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔پولیس لاش کا پوسٹ مارٹم کی کاروائی کے عمل میں مصروف ہے

پولیس حراست میں مسلم شخص کی موت
پولیس حراست میں مسلم شخص کی موت
author img

By

Published : May 31, 2023, 7:47 PM IST

گیا:ریاست بہار کے ضلع گیا میں ایک شخص کی پولیس حراست میں موت ہوگئی ہے۔اس واقعے کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ مقامی باشندوں نے پولیس پر لاپرواہی برتنے کا الزام لگایا ہے۔ ذرائع کے مطابق گیا کے نادرہ گنج بڑی درگاہ کے رہنے والے محمد مصو کی گزشتہ روز پولیس نے شراب کے پرانے کیس میں گرفتار کیا تھا۔محمد مصو شراب مقدمہ میں ضمانت پر تھا تاہم کچھ دنوں پہلے اس کی ضمانت کی مدت ختم ہوگئی تھی۔ جس کے بعد پولیس اسے گرفتار کرلیا تھا۔اس وقت اس کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں:Bihar Haj pilgrims بہار کے عازمین کی کولکاتا ہوائی اڈے سے سفر حج کےلئے روانگی کا سلسلہ جاری

پولیس نے اسے علاج کے لئے ہسپتال میں بھرتی کرایا تھا تاہم علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ پولیس کے تشدد کی وجہ سے محمد مصو کی موت ہوئی ہے۔انہوں نے پولیس پر لاپرواہی برتنے کا الزام لگایا۔گھر والوں نے انصاف کی فریاد کی ہے۔ جبکہ پولیس اس سے انکار کررہی ہے پولیس کا کہنا ہے کہ اسے پکڑے جانے کے بعد مرگی کا دورہ پڑا تھا اسکو علاج کے لئے بھرتی کرایا گیا لیکن اس کی آج موت ہوگئی ہے۔اس معاملے میں ایس ایس پی کی سفارش پر میڈیکل بورڈ قائم کرکے پوسٹ مارٹم کی کاروائی کو انجام دیا جائے گا۔ لاش ابھی انوگرہ نارائن ہسپتال میں ہے جبکہ اس سلسلے میں سیٹی ایس پی ہمانشو نے موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پورے معاملے کی جانکاری حاصل کرکے بیان دیا جائے گا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.