آر جے ڈی نے نتیش کمار سے شلٹر ہوم معاملے میں استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانونی شکنی اور اخلاقی بنیادوں پر انہیں استعفیٰ دینا چاہیے
گزشتہ روز سی بی آئی نے سپریم کورٹ میں انکشاف کیا کہ مظفرپور میں جن گیارہ لڑکیوں کو قتل کیا گیا تھا ایک شمسان گھاٹ سے ان کی ہڈیاں حاصل کی گئی ہیں۔ شلٹر ہوم معاملے میں بہار میں سیاست شروع ہوگئی ہے۔
سپریم کورٹ نے ریاستی حکومت سے کہا ہے کہ اس معاملے میں اعلی عہدیدار تک شامل ہوسکتے ہیں جلد سے جلد ان کی تحققیات کرکے تفصیل دی جائے۔
آر جے ڈی کے رکن راجیہ سبھا منوج کمار جھا نے آج پریس کانفرنس میں مطالبہ کیا ہے اخلاقیات کا درس دینے والے اور انصاف کے ساتھ ترقی کی بات کہنے والے وزیر اعلی نتیش کمار کو استعفیٰ دے دینا چاہیے۔
سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ بہار میں قانون نام کی کوئی چیز ہے یا نہیں مظفر پور شلٹر ہوم معاملے میں کئی اعلی عہدیدار اور افسران بھی شامل ہیں جنہیں وزیر اعلی نتیش کمار بچا رہے ہیں۔
منوج کمار جھا سے جب پوچھا گیا کے ان کی پارٹی نے بھی ایک عصمت ریزی کے ملزم کی بیوی کو ٹکٹ دیا ہے انہوں نے کہا کہ اگر خاندان کی بنیاد پر ہندوستان میں تجزیہ کیا جائے تو بی جے پی کا ایک بھی امیدوار حق پرست ثابت نہیں ہوگا۔