ریاست بہار حکومت کے تعمیراتی وزیر ڈاکٹر اشوک چودھری نے کہا کہ ابھی این پی آر نافذ ہونے میں چار مہینے کا وقفہ ہے، اس بیچ ہماری کوشش ہوگی کہ این پی آر لسٹ سے وہ سوالات ہٹائے جائیں جس کو لے کر لوگوں میں گھبراہٹ ہے۔
اشوک چودھری سے جب پوچھا گیا کہ ان لوگوں کے بارے میں کیا رائے رکھتے ہیں جنہوں نے آپ کو کالا جھنڈا دکھایا تو اس پر انہوں نے کہا کہ مخالفت کرنے کا حق ملک کا آئین ہر بھارتی کو دیتا ہے۔ دو چار لوگوں کے مخالفت سے کیا ہوتا ہے، جبکہ بڑی تعداد میں لوگ پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے آئے ہیں۔
جے ڈی یو کے سینئر رہنما و رکن پارلیمان کے سی تیاگی کے زریعہ سی اے اے اور این پی آر کو لے کر دئے گئے متنازعہ بیان پر اشوک چودھری نے کہا کہ پارٹی کے سب سے بڑے رہنما نتیش کمار ہیں۔ نتیش کمار نے جو اسمبلی میں بولا ہم اس کو مانتے ہیں۔ باقی کون کیا کہتا ہے اس پر ہم کوئی چرچہ نہیں کرنا چاہتے ہیں۔
غور طلب ہے کہ بوتھ جیتو الیکشن جیتو پروگرام کے تحت تعمیراتی وزیر ڈاکٹر اشوک چودھری آج کشن گنج ضلع کے کوچادھامن حلقہ تشریف لائے تھے۔ کشن گنج ہیڈ کوارٹر سے کوچادھامن حلقہ آنے کے دوران کچھ لوگوں نے سی اے اے اور این پی آر کی مخالفت کرتے ہوئے کالے جھنڈے دکھائے۔
اس پروگرام میں پورنیہ رکن پارلیمان سنتوش کسواہا، ٹھاکر گنج رکن اسمبلی نوشاد عالم، کوچادھامن رکن اسمبلی ماسٹر مجاہد عالم، بلند اختر ہاشمی، دانش عالم، چاند بابو وغیرہ خصوصی طور پر موجود تھے۔
'سی اے اے اور این آر سی کے خلاف انسانی زنجیر نے نئی تاریخ رقم کی'