ETV Bharat / state

CM Minority Employment Loan Scheme: وزیر اعلیٰ اقلیتی روزگار قرض اسکیم سے مسلم خواتین مستفید - خواتین قرض اسکیم کے لیے درخواست

اقلیتی طبقے کی خواتین Muslim Women کے لیے وزیر اعلیٰ اقلیتی روزگار قرض اسکیم CM Minority Employment Loan Scheme مددگار ثابت ہو رہی ہے۔ ہر برس بڑی تعداد میں خواتین قرض اسکیم کے لیے درخواست دیتی ہیں، اس برس 265 خواتین نے روزگار قرض کے لئے درخواست دی ہے۔

CM Minority Employment Loan Scheme
وزیر اعلیٰ اقلیتی روزگار قرض اسکیم سے مسلم خواتین مستفید
author img

By

Published : Jun 23, 2022, 8:06 PM IST

ریاست بہار کا ضلع گیا آبادی کے لحاظ سے ایک بڑا ضلع ہے۔ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گیا کی آبادی تقریبا 52 لاکھ ہے۔ مجموعی طور پر اقلیتی طبقے کی آبادی تقریبا بیس فیصد بتائی جاتی ہے لیکن معاشی طور پر یہاں مسلم آبادی متوسط ہے۔ ضلع اقلیتی فلاح افسر جتیندر کمار نے کہا کہ بہار کے مسلم اکثریتی والے ضلع کی طرح یہاں بھی ہر برس بڑے پیمانے پر وزیر اعلیٰ اقلیتی روزگار قرض اسکیم کے لیے فارم بھرے جاتے ہیں تاہم گزشتہ برسوں میں دیکھا گیا ہے یہاں روزگار کے لئے قرض لینے والوں میں نصف آبادی یعنی کہ خواتین کی تعداد 35 سے 40 فیصد ہے۔ Muslim Women Benefit From Loan Scheme

وزیر اعلیٰ اقلیتی روزگار قرض اسکیم سے مسلم خواتین مستفید

خواتین کی تعداد میں نمایاں اضافہ کی وجہ یہ بھی ہے کہ قرض اسکیم میں حکومت کی جانب سے خواتین کے لیے خاص رعایت دی گئی ہے۔ مردوں کی بنسبت خواتین کے لیے پہلی ترجیح ہے اور قرض اسکیم کے درخواست دہندگان کے سلیکشن میں خواتین کے لیے 10 نمبر مختص ہوتے ہیں۔CM Minority Employment Loan Scheme

گیا میں مالی سال 2021-2022 کے لیے 696 فارم بھرے گئے تھے، جس میں 265 خواتین نے درخواست دی تھی۔ وزیر اعلیٰ اقلیتی روزگار قرض جانچ کیمپ میں پہنچی طوبیٰ ناز نے کہا کہ مسلم خواتین بھی ہر شعبے میں آگے بڑھ رہی ہیں۔ قرض اسکیم کے تحت ضلع میں ہر برس خواتین روزگار کے لیے قرض کی رقم لیتی ہیں اور وہ روزگار بھی کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم خواتین اپنے مذہب کے مطابق روزگار کریں تو برکت ہوگی۔CM Minority Employment Loan Scheme

ایک اور خاتون نے بتایا کہ وہ اپنے والد کے ہاتھ کو مضبوط کرنا چاہتی ہیں۔ تجارت کرکے وہ اپنی اور اہلخانہ کی ضروریات کو پورا کریں گی۔ لاک ڈاون کے دوران بڑی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ وزیر اعلیٰ اقلیتی روزگار قرض مسلم خواتین کی مدد گار اسکیم ہے۔ واضح رہے کہ ضلع گیا میں اب تک دو سو سے زیادہ خواتین اس اسکیم سے مستفید ہوچکی ہیں اور یہ خواتین اپنے گھروالوں کی مدد سے تجارت میں مصروف ہیں۔ Muslim Women Benefit From Loan Scheme

یہ بھی پڑھیں: CM Minority Employment Loan Scheme: وزیر اعلیٰ اقلیتی روزگار قرض کیلئے امیدواروں کے کاغذات کی جانچ جاری

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.