ETV Bharat / state

Muslim Woman بہار میں خاتون کو نقاب پہن کر بینک میں داخل ہونے سے روک دیا گیا - پنجاب نیشنل بینک میں خاتون سے بدسلوکی

نقاب پوش خاتون کو پنجاب نیشنل بینک میں داخل نہیں ہونے دیا گیا۔ بینک کے منیجر نے خاتون کو نقاب اتار کر بینک میں داخل ہونے کو کہا۔ جس کی شکایت ڈی ایم گیا تیاگ راجن سے کرکے مینیجر کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔Punjab National Bank in Gaya

Etv Bharat
بہار میں خاتون کو نقاب پہن کر بینک میں داخل ہونے سے روکا گیا
author img

By

Published : Dec 29, 2022, 9:54 PM IST

ریاست بہار کے ضلع گیا میں واقع اتری تھانہ حلقہ کے ڈیہری کی رہنے والی اسماء خاتون نے پنجاب نیشنل بینک کے منیجر پر بدسلوکی کا الزام لگایا ہے اسماء خاتون نے کہا کہ ان کے خاص لباس 'نقاب' پہننے پر تقنید کرتے ہوئے منیجر نے اس سے بد کلامی کی اور اس کے اکاونٹ سے اسے رقم نہیں نکالنے دیا، جس کی شکایت اب ڈی ایم گیا تیاگ راجن سے کی گئی ہے۔ Punjab National Bank in Gaya

دراصل ضلع کے اتری تھانہ حلقہ کے اکتھو میں واقع پنجاب نیشنل بینک میں اسماء خاتون رقم نکالنے پہنچی تھی اور وہ نقاب پوش تھیں تبھی بینک منیجر روہت رنجن نے انہیں نقاب اتار کر بینک میں داخل ہونے کو کہا۔ جس کے بعد اسماء نے اس کی مخالفت کی اس سلسلے میں ہندوستانی عوام مورچہ سیکولر کے اقلیتی سیل کے قومی صدر توصیف الرحمن خان نے ڈی ایم کو مکتوب بھیج کر پورے معاملے کی تحقیق کے ساتھ منیجر پر کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

توصیف الرحمن خان نے اپنے مکتوب میں خاتون کے ساتھ بدسلوکی کرنے کا بھی ذکر کیا ہے۔ واضح رہے کہ گیا میں پہلے بھی بینک میں نقاب پہن کر جانے پر روکے جانے کا معاملہ پیش آچکا ہے تاہم اس مرتبہ معاملہ سیاسی رخ اختیار کر رہا ہے دراصل یہ معاملہ گزشتہ 26دسمبر کا بتایا جارہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.