ETV Bharat / state

President of India صدر جمہوریہ کے ہاتھوں مسلم طالبات کو بھی گولڈ میڈل سے نوازا جائے گا

گیا ضلع میں واقع ساوتھ بہار سینٹرل یونیورسیٹی میں کل جمعہ کو صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو کے ہاتھوں طلباء و طالبات کو میڈل اور ڈگری سے نوازاجائے گا ، گولڈ میڈل حاصل کرنے والوں میں دس سے زیادہ مسلم طالبات بھی شامل ہیں جنہیں مختلف زمروں میں گولڈ دیاجائے گا۔ Muslim students will be awarded gold medals by the President of India

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 19, 2023, 4:25 PM IST

صدر جمہوریہ کے ہاتھوں مسلم طالبات کو بھی گولڈ میڈل سے نوازا جائے گا

گیا: بہار کے تین روزہ دورہ پر صدر جمہوریہ دروپدی مرمو آئی ہوئی ہیں۔ کل بروز جمعہ وہ گیا ضلع کے پنچان پور میں واقع 'ساوتھ بہار سینٹرل یونیورسٹی' کی تقریب اسناد میں شرکت کریں گی۔ ساؤتھ بہار سینٹرل یونیورسٹی اسناد تقسیم کی یہ تیسری تقریب ہے، اس میں 103 ٹاپر طلباء و طالبات کو اُنکی نمایاں کارکردگی اور کامیابی کے لیے گولڈ میڈل سے نوازا جائے گا۔ اس میں قریب دس طلباء و طالبات مسلم طبقے سے ہیں جن میں زیادہ تر پوسٹ گریجویٹ کے طلباء و طالبات ہیں۔ ان میں تسکین فاطمہ ڈیپارٹمنٹ آف لائف سائنس، صوفیہ صابر ڈیپارٹمنٹ آف میتھمیٹکس، فرزانہ نوشین ڈیپارٹمنٹ آف بائو ٹیکنالوجی، افشاں پرویز ڈیپارٹمنٹ آف ڈیولپمنٹ اسٹڈیز، حرا شاہین ڈیپارٹمنٹ آف کمپیوٹر سائنس، رابعہ فاطمہ ڈیپارٹمنٹ آف سائیکلوجیکل سائنس، ثانیہ درخشاں کشور ڈیپارٹمنٹ آف لا اینڈ گورننس وغیرہ ہیں جنہیں صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کے ہاتھوں گولڈ میڈل اور ڈگری سے نوازا جائے گا۔ 103 ٹاپرز میں 66 لڑکیاں ہیں جنہیں گولڈ میڈل دیا جائے گا وہیں اس تقریب کے حوالے سے طلباء و طالبات بھی پرجوش ہیں اور وہ کل کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

پولیس کی ہوگی سخت سیکورٹی
صدر جمہوریہ دروپتی مرمو کی آمد کے پیش نظر ضلع میں انتظامیہ کی جانب سے تیاری مکمل کرلی گئی ہے ، حفاظتی نقطہ نظر سے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں اور ملٹی سطح پر سیکوریٹی کے انتظامات ہونگے۔ ایس ایس پی آشیش بھارتی نے بتایاکہ صدر ہند کی سیکورٹی کے جو پیمانے ہیں وہ سبھی پورے کیے گئے ہیں ، اضافی فورسز کو بھی تعینات کیا گیا ہے ، ایس پی ، ڈی ایس پی اور داروغہ رینک کے درجنوں افسران کی تعیناتی ہوگی ، جن مقامات پر صدر جائیں گی وہاں پر عام لوگوں کی انٹری پر روک رہے گی ، کئی جگہوں پر بیریکٹنگ بھی کی گئی ہے Conclusion:واضح ہوکہ سینٹرل یونیورسیٹی کا پہلا اسناد تقسیم تقریب سنہ 2013 میں ہوئی تھی ، تیسری اسناد تقسیم تقریب میں تین زمرے کے میڈلسٹ ہونگے جس میں چانسلر گولڈ میڈل، ، اسکول گولڈ میڈل اور ڈیپارٹمنٹ میڈل ہے ۔یونیورسٹی کے پی آر او مدثر عالم نے بتایا کہ تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ، تیسری تقسیم اسناد تقریب میں کل 1142 طلباء و طالبات پاس آوٹ ہونگے جس میں یوجی ، پی جی کے طلباء و طالبات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Gaya Police درگا پوجا تہوار کو پرامن ماحول میں منانے کے لیے سبھی طبقے کا ہوگا تعاون

کچھ طالبات ایک سے زیادہ میڈل حاصل کریں گی
پی آراو مدثر عالم نے بتایاکہ سینٹرل یونیورسیٹی کے کانووکیشن میں سال 2018-2019 اور 2020 کے دوران انڈر گریجویٹ، پوسٹ گریجویٹ اور ایم فل ، پی ایچ ڈی کورسز میں پاس آوٹ ہونے والے طلباء و طالبات کو ڈگری دی جائے گی ، اس میں 103 کو میڈل دیا جائے گا اور اس میں بھی کچھ طلباء و طالبات ایسی ہیں جو ایک سے زیادہ زمروں میں گولڈ میڈل حاصل کریں گے ، جس میں ثانیہ درخشاں کشور بی ایس سی ایل ایل بی آنرز ، انکیتا کماری ، ایم ایس سی لائف سائنس کو تعلیمی سیشن 18-2016 سے تین زمروں ' چانسلر گولڈ میڈل ، اسکول گولڈ میڈل اور ڈیپارٹمنٹ میڈل ' سے نوازا جائیگا ۔ انکے علاوہ فرزانہ نوشین ایم ایس سی بائیو ٹکنالوجی اور نونیت کمار انٹیگریٹڈ بی ایس سی بی ایڈ سیشن 19-2017 کے لیے تین زمروں میڈل دیا جائے گا اور اسی طرح شیوم پانڈے ایم سی کمپیوٹر سائنس اور پراچی کمار کو بی ایس سی بی ایڈ میں سیشن 18-2020 کے لیے میڈل دیا جائے گا ، جبکہ کچھ طلباء نے اسکول گولڈ میڈل اور ڈیپارٹمنٹ گولڈ میڈل کے نام سے دو گولڈ میڈل جیتے ہیں، تعلیمی سیشن 18-2016 سے گولڈ میڈل جیتنے والوں میں رابعہ فاطمہ ، افشاں پرویز وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.