ریاست بہار میں گزشتہ روز بہار پبلک سروس کمیشن کا 64 ویں مینس کا نتیجہ سامنے آیا ہے، اس میں حج ہاوس کے شعبہ کوچنگ اینڈ گائیڈنس سیل کے 57 مسلم طلباء و طالبات نے کامیابی حاصل کی۔
اطلاعات کے مطابق ملک میں کورونا وبا کے سبب جہاں تمام اسکول کالج کوچنگ سنٹر بند ہیں وہیں حج ہاؤس بھی مکمل طور پر بند ہے جس سے ان طلبا کا موک انٹرویوں کی تیاری کرنا اب مشکل ہو گیا ہے۔