ETV Bharat / state

Swachh Bharat Abhiyan Award مکھیا معراج احمد کو صدر جمہوریہ کے ذریعہ اعزاز سے نوازا جائے گا - سوچھ بھارت مشن کے تحت شاندار کارکردگی

سوچھ بھارت مشن کے تحت شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر مکھیا معراج احمد کو 2 اکتوبر کو بابائے قوم مہاتما گاندھی کے یوم پیدائش کے موقع پر وگیان بھون میں صدر جمہوریہ کے ذریعے اعزاز سے نوازا جائے گا۔ Swachh Bharat Abhiyan Award

Swachh Bharat Abhiyan Award
مکھیا معراج احمد کو صدر جمہوریہ کے ذریعہ اعزاز سے نوازا جائے گا
author img

By

Published : Sep 30, 2022, 3:49 PM IST

ریاست بہار کے ضلع جہان آباد کے امتھوا پنچایت کو سوچھ بھارت مشن کے تحت 'گندگی سے پاک ' پنچایت قرار دیا گیا ہے۔ شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لیے مکھیا معراج احمد کو 2 اکتوبر کو بابائے قوم مہاتما گاندھی کے یوم پیدائش کے موقع پر وگیان بھون میں صدر مملکت کے ذریعے اعزاز سے نوازا جائے گا۔ اس کی اطلاع خود مکھیا معراج عالم عرف سڈو نے دی ہے۔ Swachh Bharat Abhiyan Award

انہوں نے بتایا کہ وہ یکم اکتوبر کو دہلی کے لیے روانہ ہوں گے۔ مکھیا معراج عالم عرف سڈو کو سوچھ بھارت ابھیان کے تحت ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔ حکومت ہند کے جل شکتی وزارت کے زیر اہتمام ایک تقریب میں اعزاز سے نوازا جائے گا۔ ریاستی حکومت نے صاف صفائی سے متعلق سرگرمیوں کی انجام دہی اور نفاذ میں نمایاں کام کرنے کے لیے انہیں منتخب کیا ہے۔

واضح رہے کہ سوچھتا ابھیان کے لیے جہان آباد ضلع سے صرف مکھیا معراج احمد کا انتخاب کیا گیا ہے جبکہ ریاست گیر سطح پر صفائی اور پینے کے پانی کی سپلائی کے شعبہ میں بہتر کارکردگی والے گیارہ افسران اور عوامی نمائندگان کو اس اعزاز کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Muslim Teacher Awarded ریحانہ عمر مثالی استاد ایوارڈ سے سرفراز

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.