ETV Bharat / state

مہندر سنگھ دھونی کشمیر میں ٹریننگ کریں گے

تجربہ کار وکٹ کیپر بلے باز اور ٹیری ٹوریل آرمی (ٹی اے) کی پیراشوٹ ریجمنٹ میں اعزازی لیفٹیننٹ کرنل مہندر سنگھ دھونی کو 31 جولائی سے فوج کے ساتھ ٹریننگ کے لئے کشمیر میں تعینات کیا گیا ہے۔

author img

By

Published : Jul 25, 2019, 11:33 PM IST

بشکریہ گیٹی

فوج کی جانب سے جاری سرکاری بیان کے مطابق دھونی 31 جولائی سے بٹالین کے ساتھ کشمیر میں ٹریننگ کریں گے۔
ہندوستانی فوج کے ایک افسر نے بتایا کہ دھونی 31 جولائی سے 15 اگست تک وادی کشمیر میں بٹالین کی وکٹر فورس کے ساتھ تعینات رہیں گے۔دھونی نے فوج کے ساتھ ٹریننگ کے لئے اپیل کی تھی جسے فوج کے سربراہ بپن راوت کی جانب سے منظوری دے دی گئی ہے۔ سابق ہندوستانی کپتان دھونی کو اس دوران گشت لگانے، گارڈ اور پوسٹ ڈیوٹی دی گئی ہے اور وہ اس دوران فوجی ٹکڑی کے ساتھ رہیں گے۔
ہندستانی کرکٹر نے حال ہی میں ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) سے دو مہینے کا آرام لیا ہے تاکہ وہ فوج کے ساتھ ٹریننگ کر سکیں۔ انہوں نے خود کو اگلے ماہ سے شروع ہو رہے ویسٹ انڈیز دورے سے بھی الگ کر لیا ہے۔فوج کے ذرائع کے مطابق دھونی دیگر سیل کے ساتھ ٹریننگ کریں گے اور عام فوجی کے ساتھ ہی رہیں گے۔ دھونی کی بٹالین کا ہیڈکوارٹر بنگلور میں واقع ہے جو فی الحال کشمیر میں تعینات ہے۔
قابل ذکر ہے کہ دھونی سال 2015 میں ماہر پیراشوٹ فوجی بنے تھے۔ انہوں نے اس کے لیے آگرہ کے ٹریننگ کیمپ میں فوج کے طیارے سے پانچ پیراشوٹ ٹریننگ چھلانگ لگائی تھیں۔ سابق کپتان کو سال 2011 میں لیفٹیننٹ کرنل کے اعزازی عہدے سے نوازا گیا تھا جو ٹی اے کی 106 انفینٹري بٹالین کا حصہ ہے۔ فوج کی پیراشوٹ ریجمنٹ کی دو بٹالین میں سے یہ ایک ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.