ETV Bharat / state

'شاہنوازحسین کے ذریعہ مسلم مسائل حل ہوں گے' - اردو نیوز بہار

ارریہ کے رکن پارلیمان پردیپ کمار سنگھ امید ظاہر کی ہے کہ نومنتخب ایم ایل سی شاہنواز حسین کو بہار کابینہ میں کوئی اہم ذمہ داری دی جائے گی۔

'شاہنوازحسین کے ذریعہ مسلم مسائل حل ہوں گے'

author img

By

Published : Jan 22, 2021, 12:57 PM IST

بی جے پی کے قومی ترجمان، سابق مرکزی وزیر سید شاہنواز حسین اور وی آئی پی پارٹی کے صدر اور بہار حکومت میں وزیر مکیش سہنی کو بہار قانون ساز کونسل کے لئے بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔ ارریہ کے رکن پارلیمان پردیپ کمار سنگھ نے دونوں رہنماوں کومبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات پیش کی۔

انھوں نے امید ظاہر کی ہے کہ شاہنواز حسین کو بہار کابینہ میں کوئی اہم ذمہ داری دی جائے گی۔

واضح رہے کہ ان دونوں رہنماوں کے علاوہ اور کسی نے بھی پرچہ داخل نہیں کیا تھا اس لئے دونوں کی جیت طے مانی جا رہی تھی۔

رکن پارلیمان پردیپ کمار سنگھ نے کہا کہ شاہنواز حسین 1986 سے بھاجپا کے اہم سرگرم رکن رہے ہیں، پارٹی نے انہیں جو بھی ذمہ داریاں دی انہوں نے اسے بخوبی نبھایا ہے، امید ہے اب بہار کابینہ کی جلد ہی توسیع ہوگی جس میں شاہنواز حسین کو ایک بار پھر اہم ذمہ داری دی جا سکتی ہے۔

پردیپ کمار سنگھ نے کہا کہ سید شاہنواز حسین کا سیمانچل سے قدیم رشتہ رہا ہے، یہاں کی عوام انہیں کشن گنج سے نمائندہ کے طور پر ایک بار پارلیمنٹ بھی بھیج چکی ہے۔ وقفے وقفے سے وہ یہاں آتے بھی رہے ہیں اور یہاں کے لوگوں کے غم اور خوشی میں ساتھ رہے ہیں۔

شاہنواز حسین مسلم سماج کے ایک بہترین نمائندہ ہیں اور اپنے سماج کے حقوق کے لئے وہ پارٹی فورم پر بھی بڑی بے باکی سے بات رکھتے ہیں۔ ہمیں امید ہے آنے والے وقت میں شاہنواز حسین کے ذریعہ مسلم مسائل کو اور بھی زیادہ سے زیادہ حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.