ان میں سے33049 فعال معاملے ہیں۔
محکمہ صحت نے بدھ کو گیارہ اگست 2020 کی جانچ رپورٹ کی بنیاد پر بتایاکہ پٹنہ ضلع میں انفیکشن پھیلنے کی رفتار میں کمی نہیں ہورہی ہے۔
جب کہ 529 نئے معاملے ملنے کے بعد یہاں کل پازیٹیو کی تعداد بڑھ کر 14975 ہوگئی ۔
وہیں بیگوسرائے میں 254 ، کٹیہار میں 200 ، سہرسہ میں 175 ، مشرقی چمپارن اور مدھوبنی میں169-169 ، مظفر پور میں160 ، سارن میں 148 اور رہتاس میں 140 افراد انفیکشن کا شکار ہوئے ہیں۔
پورنیہ ضلع میں 124، گیا میں107، ویشالی میں 97 ، بھوجپور میں95 ، نالندہ میں92 ، مغربی چمپارن میں 86 ، بکسر میں 85 ، سمستی پور اور سیتامڑھی میں 81-81 ، اورنگ آباد میں77 ، ارریہ میں 71 ، بھاگلپور میں 70 ، جہان آباد میں69 ، گوپال گنج میں61 ، دربھنگہ میں58 ، سپول میں57 ، مدھے پورا میں 55 ، سیوان میں 54 ، مونگیر میں52 ، کشن گنج اور شیخ پورا میں 47-47 ، نوادہ میں 45 ، کیمور میں 37 ، جموئی میں 34 ، کھگڑیا میں 26 ، ارول میں21 ، شیوہر میں 19 اور لکھی سرائے میں 18 افراد کووڈ 19 کا شکار ہوئے ہیں۔
ان میں جھارکھنڈ کے بوکارو اور دھنباد ضلع کے ۔ ایک ۔ ایک ، پنجاب کے چنڈی گڑھ کے ایک ، اترپردیش کے دار الحکومت لکھنﺅ کے ایک اور مغربی بنگال کے مالدہ کے ایک شخص کا سیمپل پٹنہ میں لیا گیا ہے۔
جس کی جانچ پورٹ میں سبھی پازیٹیو پائے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے:بہار: سیلاب کی وجہ سے 24 افراد ہلاک، 75 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر
اس طرح 3741 پازیٹیو ملنے کے بعد بہار میں کل متاثرین کی تعداد بڑھ کر 90553 ہوگئی ہے ۔