ETV Bharat / state

Mongolian Parliament Delegation: بھارت آئے منگولیائی رکن کورونا پازیٹیو، اومیکرون کا خطرہ

author img

By

Published : Dec 4, 2021, 1:57 PM IST

بودھ گیا آنے والے منگولیا پارلیمنٹری وفد Mongolian Parliament Delegation کے رکن کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی ہے۔

tests Positive for covid 19
tests Positive for covid 19

گیا میں دو روزہ دورے پر آئے منگولیائی وفد Mongolian Parliamentary Delegation کے رکن کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی ہے جس کے بعد انہیں آئسولیشن وارڈ میں داخل کرایا گیا ہے جہاں سے ان کا نمونہ اومیکرون کی جانچ کے لیے بھیجی جائے گی۔

گزشتہ جمعرات کو منگولیا کی پارلیمنٹ اسپیکر Mongolian Parliament Speaker کی قیادت میں 23 ارکان کا وفد بودھ گیا کے دو روزہ دورے پر پہنچا تھا ان میں سے ایک کا رکن کا پہلے اینٹیجن ٹیسٹ ہوا تھا جس کی نہ رپورٹ پازیٹیو آئی اور نہ ہی نگیٹیو جس کے بعد آر ٹی پی سی آر کے لیے نمونہ لیا گیا تھا جس میں رپورٹ مثبت Mongolian parliamentary delegation member tested positive آئی ہے۔

رپورٹ پازیٹیو آنے کے بعد محکمہ ہیلتھ اور ضلع انتظامیہ میں افراتفری مچ گئی اور متاثرہ منگولیائی رکن کو گیا میں ہی روک لیا گیا۔ فی الحال انہیں آئسولیشن وارڈ میں داخل کرا دیا گیا ہے کورونا کے نئے ویریئنٹ اومیکرون کی جانچ بھی کرائی جائے گی۔

تاہم گیا میں اومیکرون Omicron کی جانچ کے لیے کوئی انتظام نہیں ہے اس لیے نمونے کو جانچ کے لیے متعلقہ جگہ بھیجا جائے گا۔

اس سلسلے میں ضلع مجسٹریٹ ابھشیک کمار سنگھ نے تصدیق کی اور کہا کہ محکمہ صحت اور ڈبلیو ایچ او WHO کی ٹیم کو ضروری ہدایات دی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ منگول پارلیمنٹ کے اسپیکر کے ساتھ 23 افراد 2 دسمبر کو گیا پہنچے تھے یہ دہلی کے راستے گیا آئے تھے۔ دہلی میں بھی ان کا استقبال ہوا تھا۔ گیا ایئرپورٹ پر ان کے اینٹیجن ٹیسٹ کیے گئے لیکن انہیں قرنطین نہیں کیا گیا تھا جبکہ حکومت ہند کا واضح حکم ہے کہ بھارت آنے والے ہر غیر ملکی فرد کو قرنطینہ میں رکھا جائے گا لیکن ایسا نہ تو دہلی میں کیا گیا اور نہ ہی گیا میں۔

اتنا ہی نہیں منگولیا کے مہمانوں نے بودھ گیا کے مہا بودھی مندر میں زیارت کرکے عبادت کی تھی۔ گیا میں منگولیائی وفد کی رہنمائی کے لیے ضلع انتظامیہ کی ٹیم بھی ہمراہ تھی جس میں مگدھ کمشنر، آئی جی، ڈی ایم اور ایس ایس پی سمیت دیگر افسران اور ملازمین موجود تھے۔ اب سبھی پر وائرس کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔

اس وقت منگولیا کے مہمان کو سخت سکیورٹی میں مگدھ میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا ہے جہاں پر انکا علاج ہورہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.