ETV Bharat / state

ضلع گیا کے پہلے اقلیتی انگریزی میڈیم اسکول کے بانی معیز الرحمان کا انتقال - First Minority English

Moezurrahman Passes Away: گیا ضلع کے سب سے قدیم اقلیتی انگلش میڈیم اسکول کے بانی نے آج داعیٔ اجل کو لبیک کہہ دیا۔ پچپن برس قبل سینٹ چشتی اکیڈمی کے نام سے پہلا انگریزی میڈیم اسکول شہر میں قائم ہوا تھا اور اس کے قیام کا مقصد غریب اور یتیم اقلیتی بچوں کو انگلش میڈیم کی طرز پر تعلیم سے آراستہ کرنا تھا۔

Moiz Ur Rehman, the Founder of the First Minority English Medium School of Gaya district, Passed Away

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 4, 2024, 1:14 PM IST

گیا: گیا شہر کے سب سے قدیم انگلش میڈیم اسکول ' سینٹ چشتی اکیڈمی ' کے بانی محمد معیز الرحمان کا انتقال پر ملال ہو گیا ہے۔ بدھ کے دن تقریباً 11:45 بجے بنگلورو میں علاج کے دوران ان کا انتقال ہوا۔ ان کی عمر 76 سال تھی اور وہ ضلع کے پہلے ایسے شخص تھے۔ جنہوں نے پہلے انگریزی میڈیم اسکول کو قائم کیا تھا۔ آج بھی یہ اسکول شہر گیا کے معروف گنج محلے میں آباد ہے، واضح ہو کہ غریب بچوں کو بہتر تعلیم فراہم کرنے کے مقصد سے انہوں نے گیا شہر میں سینٹ چشتی اکیڈمی کے نام سے ایک انگلش میڈیم اسکول قائم کیا تھا۔ شہر گیا میں یہ اسکول سنہ 1971 میں شروع کیا گیا تھا جہاں بچے کم سے کم فیس میں بہتر تعلیم حاصل کر سکتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

مرزا غالب کالج نے غیر حاضر رہنے والے طلباء و طالبات کو نوٹس جاری کیا

غریب بچوں کی معیاری تعلیم کے خواب کو انہوں نے جذبہ میں بدل دیا تھا اور ایک بہترین اسکول پچپن برس قبل قائم کیا، بہترین تعلیم کو دیکھتے ہوئے نہ صرف غریب بچے بلکہ معاشرے کے ہر طبقے کے بچے ان کے اسکول میں پڑھتے تھے۔ سینٹ چشتی اکیڈمی سے تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ نے اپنی زندگی میں اعلیٰ مقام حاصل کیا ہے۔ ان کے انتقال کی خبر ملتے ہی گیا شہر کے تعلیمی ادارے سوگوار ہوگئے اور تعلیمی اداروں سے جڑے لوگوں نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.