آج بہار اسمبلی انتخابات 2020 کے دوسرے مرحلے میں 94 سیٹوں کے لیے پولنگ شروع ہوگئی ہے، وہیں بی جے پی کا سب سے نمایاں چہرہ یعنی وزیراعظم نریندر مودی انتخابی اجلاس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ ان کی ریلیاں بہار کے 200 میدانوں میں ڈیجیٹل طور پر نشر کی جائیں گی تاکہ لوگوں کی ایک بڑے ہجوم کو جمع کیا جاسکے۔
منگل کے روز وزیراعظم مودی دو ریلیاں کریں گے ۔ایک آرریہ اور دوسرا سہرسا میں۔پہلی ریلی صبح 9.30 بجے ارریہ کے فاربس گنج ہوائی اڈا میدان میں ہوگی، جسے بی جے پی 'وشال جن سبھا' کہہ رہی ہے۔وہیں دوسری ریلی صبح کے 11:30 بجے سہرسا کے پٹیل میدان میں وزیراعظم نریندر مودی خطاب کریں گے۔
وہیں بی جے پی ڈیجیٹلی اس ریلی کو بہار کے 200 گراؤنڈ پر براہ راست طور پر نشر کریگی۔ان 200 میدانوں میں بڑی اسکرینیں لگائی جارہی ہیں تاکہ لوگوں کی ایک بڑی تعداد مودی کو سن سکے۔وہیں بی جے پی کے تمام رہنما بھی ان میدانوں میں شرکت کریں گے۔
واضح رہے کہ بہار اسمبلی انتخابات 2020 کے دوسرے مرحلے میں 94 سیٹوں کے لیے پولنگ شروع ہوگئی ہے، کل 1463 امیدوار انتخابی میدان میں اپنی قسمت آزمارہے ہیں۔