ETV Bharat / state

بچہ چور کے الزام میں نوجوان اور خاتون کی بھیڑ نے پٹائی کی

واقعہ کی اطلاع کے بعد گرارو تھانہ کی پولیس جائے حادثہ پرپہنچی اور متاثرین کوبھیڑ سے چھوڑا کر پی ایچ سی گرارو میں داخل کرایا ، جہاں دونوں زیرعلاج ہیں

author img

By

Published : Aug 25, 2019, 1:45 AM IST

Updated : Sep 28, 2019, 4:23 AM IST

ریاست بہار میں ماب لنچنگ کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، ضلع گیا کے گرارو علاقے میں بچہ چور کے الزام میں ایک نوجوان اور خاتون کی بے رحمی سے پٹائی کی گئی، جس میں دونوں شدید طور پر زخمی ہوگئے ہیں، متاثرین کا علاج گرارو پرائمری ہیلتھ سینٹر میں چل رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق گرارو تھانہ حلقہ کے آزاد بیگہ گاوں کے قریب بچہ چوری کے الزام میں اورنگ آباد ضلع کے رفیع گنج کے رہنے والے بھولا نامی نوجوان اور ایک خاتون کی بھیڑ نے پٹائی کردی۔

زخمی بھولا کے مطابق وہ دھنباد انٹرسیٹی ایکسپریس سے جارہاتھا تبھی وہ گرارو ریلوے اسٹیشن پر ضروریات سے فارغ ہونے کے لئے اترا ، اسی دوران اسکی گاڑی چھوٹ گئی اور وہ پیدل پریا کی جانب جانے لگا تبھی کچھ لوگوں نے بچہ چور کا شور مچایا اور دیکھتے ہی دیکھتے وہاں بھیڑ جمع ہوگئی اور اسکو مارناشروع کردیا وہیں ایک خاتون جو اس راستے سے گزر رہی تھی وہ بھی ہجومی تشدد کے زد میں آگئی۔

واقعہ کی اطلاع کے بعد گرارو تھانہ کی پولیس جائے حادثہ پرپہنچی اور متاثرین کوبھیڑ سے چھوڑا کر پی ایچ سی گرارو میں داخل کرایا ، جہاں دونوں زیرعلاج ہیں۔ اس معاملے میں پولیس جانچ کرکے کاروائی کرنے کی بات کہ رہی ہے

Last Updated : Sep 28, 2019, 4:23 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.