ETV Bharat / state

بہار میں ایک اور ماب لنچنگ، بھیڑ نے ارجن کو ہلاک کردیا - mob lynching in bihar

ماب لنچنگ کے ایک اور واقعہ میں درج فہرست ذات کا ایک نوجوان ہلاک ہوگیا۔

بہار میں ایک اور ماب لنچنگ، بھیڑ نے ارجن کو ہلاک کردیا
author img

By

Published : Aug 5, 2019, 6:13 PM IST

چوری کاالزام لگاکر سترہ سال کے ارجن مانجھی کو بے رحمی سے پیٹا گیا جس کے بعد وہ ہلاک ہوگیا۔

بہار میں ایک اور ماب لنچنگ، بھیڑ نے ارجن کو ہلاک کردیا
ریاست بہار کے ضلع گیا کے ڈلہا تھانہ میں واقع گجادھر کلیان پور گاوں میں چوری کاالزام لگاتے ہوئے بھیڑ نے پیٹ پیٹ ہلاک کردیا۔مہلوک کی شناخت 17 سالہ ارجن مانجھی کی حثیت سے کی گئی۔پولیس ابھی اس واقعہ کو ماب لنچنگ ماننے سے انکارکررہی ہے۔ارجن مانجھی کے ارکان خاندان نے کہا کہ مانجھی کو ایک سازش کے تحت ہلاک کیا گیا جبکہ انہوں نے پولیس کے رویہ پر بھی سوال اٹھائے۔اطلاع کے مطابق گذشتہ رات ایل آئی سی ایجنٹ جتیندر کمار کے گھر میں چور داخل ہونے سے متعلق شور مچا جس کے بعد گاؤں والوں نے 2 نوجوانوں کو پکڑ لیا جس میں ایک نوجوان بھاگنے میں کامیاب ہوگیا۔جبکہ ارجن مانجھی کو بھیڑ نے پکڑ لیا اور اس کی پٹائی کی جس کے بعد وہ شدید زخمی حالت میں ہلاک ہوگیا۔رات دیر گئے پولیس کو اطلاع دی گئی لیکن پولیس آج صبح گاؤں پہنچی اور مانجھی کی نعش کو پوسٹ مارٹم کی غرض سے انوگرہ نارائن ہسپتال منتقل کردیا۔ارجن مانجھی کے ارکان خاندان نے چوری کے الزام کو غلط بتایا ہے۔ایس ایس پی راجیو مشرا نے معاملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ پولیس ارجن مانجھی کے تینوں ساتھیوں کی تلاش کر رہی ہے اور گاؤں والوں سے بھی پوچھ تاچھ کا سلسلہ جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام پہلوؤں کو نظر میں رکھتے ہوئے تحقیقات کی جارہی ہے اور جو بھی قصوروار ہوگا اسے بخشا نہیں جائے گا۔

Intro:ماب لنچنگ میں درج فہرست ذات کے نوجوان کی موت واقع ہوگئی ۔چوری کاالزام لگاکر سترہ سال کے ارجن مانجھی کوبے رحمی سے پھیڑ نے پیٹا جس میں اسکی موت جائے حادثہ پر ہی واقع ہوگئی ۔Body:ریاست بہار کے ضلع گیا کے
ڈلہاتھانہ حلقہ میں واقع گجادھر کلیان پور گاوں میں چوری کاالزام لگاکر ایک شخص کو پیٹ پیٹ کرجنونی بھیڑ نے ہلاک کردیا ۔مہلوک کی پہچان پاس ہی کے گاوں کے سترہ سال کے ارجن مانجھی کے طور پرہوئی ہے ۔حالانکہ پولیس ابھی اس واقعہ کو ماب لنچنگ ماننے سے انکارکررہی ہے ۔ متوفی کے لواحقین کا الزام ہے کہ ارجن مانجھی کو سازش کے تحت مارا گیا ہے ساتھ ہی لواحقین نے پولیس کی فوری کاروائی پربھی سوال کھڑے کئے ہیں اور کہاکہ پولیس کی بھی فوری کاروائی مشکوک لگ رہی ہے ۔اطلاع کے مطابق گزشتہ رات کو ایل آئی سی ایجنڈ جتیندرکمار کے گھر میں چور داخل ہونے کاشور مچا جس کے بعد گاوں کے لوگ یکجا ہوکر کچھ نوجوانوں کو بھاگتے دیکھ کرانکا تعاقب کیا ۔جس میں دو نوجوانوں کو بھیڑ نے پکڑ لیا ۔جس میں ایک نوجوان کسی طرح اپنی جان بچاکر بھاگنے میں کامیاب رہا جبکہ ارجن مانجھی بھیڑ کے ہاتھ لگ گیا ۔بھیڑنے اسکی اتنی بے رحمی سے پیٹائی کی کہ اسکے جسم کے کئی اعضاء ٹوٹ گئے تھے ۔وحشیانہ پیٹائی میں ارجن مانجھی نے جائے حادثہ پر ہی دم توڑ دیا ۔ اطلاع ملنے کے بعدبھی پولیس جائے حادثہ پررات میں ہی پہنچنے کے بجائے صبح میں پہنچی اور لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے انوگرہ نارائن اسپتال بھیج دیا ۔اس دوران پولیس کو لاش اٹھانے میں لواحقین کے غصے کا بھی سامنہ کرناپڑا ۔ بتایاجارہاہے کہ ارجن مانجھی کے ساتھ موجودرہے تینوں نوجوان بھی فرار ہیں اور ساتھ ہی جس مکان میں چوری ہونے کاشور مچایاگیاتھا اس مکان میں بھی تالا لگاہوا ہے ۔جس سے پولیس کو تفتیش میں پریشانی ہورہی ہے ۔متوفی کے لواحقین کے مطابق گزشتہ رات نوبجے چیتامانجھی نے فون کرکے بلایا اور وہ چیتا مانجھی ، دنیش یادو، منناڈاکٹر ، درگا مانجھی کے ساتھ کلیان پور گیا جہاں پر چوری کاالزام لگاکر اسکا قتل کیا گیا ہے Conclusion:ایس ایس پی راجیومشرانے معاملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ نوجوان باہر رہتاتھا ۔کچھ دن پہلے ہی یہاں آیاتھا ۔پولیس ارجن مانجھی کے تینوں ساتھیوں کی تلاش میں ہے ۔فلحال تفتیش جاری ہے اور پولیس تمام پہلوں پرتحقیقات کررہی ہے ۔جوبھی اس معاملے میں شامل ہونگے انکے خلاف سخت کاروائی ہوگی ۔گاوں کے لوگوں سے پوچھ تاچھ جاری ہے
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.