پٹنہ: بہار اسمبلی میں سرمائی اجلاس کے دوران رکن اسمبلی قاری صہیب نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی شاخ کے تعمیراتی کاموں میں تاخیر پر سوال اٹھایا۔ انہوں نے اسمبلی کے اندر اور باہر دونوں جگہوں پر زبردست احتجاج کیا۔MLA Qari Sohaib Demand Release Of Fund Regarding Aligarh Muslim University Kishanganj Campus Kishanganj
ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے قاری صہیب نے کہا کہ اقلیتوں کی تعلیم کے دشمن بی جے پی کی نیت شروع سے ہی اچھی نہیں رہی ہے۔ ہمارے لیڈر و ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو نے مجھے کہا تھا کہ اس معاملے کو زور و شور سے اٹھانے کی ضرورت ہے کیونکہ اقلیتوں کی تعلیم کا معاملہ ہے۔
انہوں نے کہاکہ ہم لوگ اقلیت آبادی کے ساتھ انصاف کرنے کے لئے ہر وقت کھڑے ہیں۔ سیمانچل ایک پسماندہ خطہ ہے، اس کی بدحالی کو دور کرنے کے لئے ہماری حکومت سنجیدہ ہے، مگر جس کا تعلق سیدھا مرکزی حکومت سے ہے وہ اس میں ناانصافی کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Akhtarul Iman On Urdu بہار میں اقتدار بدلنے کے باوجود اردو کے ساتھ نا انصافی جاری
قاری صہیب نے مودی حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اے ایم یو کشن گنج کا فنڈ مرکزی حکومت فوراً جاری کرے تاکہ تعمیراتی کام میں کوئی رکاوٹ پیش نہ آئے۔ MLA Qari Sohaib Demand Release Of Fund Regarding Aligarh Muslim University Kishanganj Campus Kishanganj