ETV Bharat / state

Firing at petrol pump employees in Gaya: گیا میں پٹرول پمپ ملازمین پر فائرنگ

author img

By

Published : Feb 4, 2022, 6:11 PM IST

گیا میں پٹرول پمپ پر ڈکیتی Loot in Gaya Petrol Pump کے لیے آنے والے بدمعاشوں نے فائرنگ کرکے پٹرول پمپ ملازمین کو زخمی کیا۔ زخمیوں کو علاج کے لیے انوگرہ نارائن ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔

گیا میں پٹرول پمپ ملازمین پر فائرنگ
گیا میں پٹرول پمپ ملازمین پر فائرنگ

گیا شہر سے تقریباً 30 کلومیٹر دور ڈوبھی بلاک علاقے میں واقع کلیانی پٹرول لوٹنے کی کوشش کی گئی ہے۔ لوٹنے آئے موٹر سائیکل سوار بدمعاشوں نے خود کو پھنستے دیکھ کر فائرنگ کردی۔ جس میں دو پٹرول پمپ کے ملازم زخمی ہو گئے۔Firing at petrol pump employees in Gaya

گیا میں پٹرول پمپ ملازمین پر فائرنگ

دونوں زخمی ملازمین کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ دونوں کو پیر میں گولی لگی ہے۔ دونوں زیر علاج ہیں۔ آپ کو بتا دیں کہ یہ واقعہ گزشتہ رات نوبجے کے قریب پیش آیا۔ڈوبھی تھانہ کی پولیس بدمعاشوں تلاش کر رہی ہے لیکن واقعہ کے آدھا گھنٹہ گزرنے کے بعد بھی وہ بدمعاشوں کا سراغ نہیں لگا سکی۔

ڈوبھی تھانہ علاقہ کے تحت پپرگھٹی میں واقع کلیان پٹرول پمپ کے زخمی ملازمین نے بتایا کہ دو شخص پلسر موٹر سائیکل پر پٹرول پمپ پر آئے اور انہوں نے پہلے پٹرول بھروایا۔ پیٹرول بھرنے کے بعد پیسے مانگے تو اس کا وہ بیگ چھیننے لگا۔ اپنے ساتھ ایسا ہوتا دیکھ کر ملازمین نے مخالفت کی جس کے بعد اس کو بدمعاش مارنے لگے۔ جس سے وہ گر پڑا لیکن پوری قوت سے اپنا بیگ پکڑے زمین پر بیٹھ گیا اور شور مچانے لگا۔

یہ بھی پڑھیں: Varanasi STF Bust gang: وارانسی میں جعلی ویکسین اور کووڈ ٹیسٹنگ کٹ کا پردہ فاش

شورسن کر دیگر ملازمین بھاگے تو بدمعاشوں نے فائرنگ شروع کر دی اور اسی دوران مدن نام کے ملازم کو گولی مار دی۔ یہ دیکھ کر دیگر ملزمین نے بدمعاشوں پر اینٹ اور پتھر برسانا شروع کر دیا۔ دوسرے ملازم راجا نے بتایا کہ جب اس کی ایک اینٹ ایک بدمعاش پر لگی تو وہ گر گیا لیکن ہم گولی چلنے سے ڈر گئے اور جب ہم تھوڑا پیچھے ہوئے تو وہ موقع سے فرار ہو گئے۔

واردات کی اطلاع ڈوبھی پولیس کو دی گئی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے۔ تاہم پولیس کو ابھی تک کوئی کامیابی نہیں ملی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.