بہار: ضلع گیا میں واقع مرزا غالب کالج کے سکریٹری کو گورننگ باڈی نے آج برطرف کر دیا اور نئے سکریٹری کے طور پر کالج کے نائب صدر شاہ زماں انور کو منتخب کیا گیا ۔ Mirza Ghalib College Secretary Shabi Shamsi fired
شہر گیا میں واقع مرزا غالب کالج کی گورننگ باڈی کی جانب سے 2022۔07۔14 کو ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں کورٹ کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے موجودہ سکریٹری شبیع عارفین شمسی کو عہدے سے برطرف کر دیا گیا اور کافی دیر تک بحث و مباحثے کے بعد گیارہ رکنی گورننگ باڈی میں سے چھ افراد نے نئے سکریٹری کے طور پر شاہ زماں انور کے نام کا انتخاب کیا۔
اس حوالے سے شاہ زماں انور نے بتایا کہ کالج کی گورننگ باڈی کے پانچ اراکین نے شبیع عارفین شمسی کی حمایت کی تھی کہ کوئی دوسرا راستہ اختیار کیا جائے جس سے کورٹ کی ہدایت کی روشنی میں عمل بھی ہو اور موجودہ سکریٹری اپنے عہدے پر برقرار بھی رہیں۔ تاہم فیصلہ نہیں ہوسکا اور آخر کار سکریٹری کو اپنے عہدے سے برطرف ہونا پڑا۔
واضح رہے کہ مختلف شعبوں میں خالی اسامیاں کو پر کرنے کے لیے اسامیاں نکالی گئی تھیں اور انٹرویو کے بعد 20 لوگوں کو بحال کیا گیا تھا۔ تاہم کالج کی ہی ایک عارضی اسسٹنٹ پروفیسر رینا کماری نے عدالت میں بحالی کے طریقے کو غیر قانونی بتایا جسکے بعد رینا کماری کو کالج سے معطل کر دیا گیا۔
مزید پڑھیں:
اس معاملے کو رینا کماری نے ہائی کورٹ میں چیلنج کی اور گزشتہ روز ہائی کورٹ کیس کی سماعت کرتے ہوئے دو اسسٹنٹ پروفیسر اور سکریٹری کو کام سے روکنے کی ہدایت دی جس کے بعد یہ فیصلہ ہوا کہ سکریٹری بدل دییے جائیں حالانکہ سکریٹری کو عہدے سے برطرف کرنے کے لیے کچھ ماہ سے توڑ جوڑ کی کوششیں ہورہی تھی۔