بہار میں اقلیتی فلاح کے وزیر زماں خان نے آبادی کنٹرول سے متعلق قانون جس پر بی جے پی کی جانب سے زور دیا جارہا ہے پر پوچھے گئے سوال کا واضح طور پر کوئی جواب نہیں دیا۔
یہ بھی پڑھیں: آر جے ڈی کے رکن اسمبلی نہال الدین سے خصوصی گفتگو
بہار قانون ساز کونسل کے اجلاس میں شرکت کے بعد جب زماں خان آبادی کنٹرول قانون سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے کوئی جواب دیئے بغیر صرف یہ کہتے رہے کہ وہ وزیراعلیٰ کے فیصلے کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے ذات کی بنیاد پر مردم شماری کرانے کے وزیراعلیٰ نتیش کمار کے فیصلہ سے متعلق بھی کچھ بھی کہنے سے پرہیز کیا۔ وزیر نے کہا کہ نتیش کمار جو فیصلہ کریں گے وہ ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔