گزشتہ دو تین ہفتوں سے مختلف سماجی کارکنان کے ذریعہ مکئی کی قیمت کو لے کر آواز بلند کی جا رہی ہے، لیکن اب سیاسی رہنما اظہار اصفی نے بڑے پیمانے پر اس کے خلاف احتجاجی مظاہرے کا اعلان کیا ہے۔
مجلس اتحاد المسلمین کے اس رہنما نے آج میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا کہ 'اگر ایک ہفتے کے اندر مکئی کی مناسب قیمت طے نہیں کی گئی تو اس کے خلاف مظاہرہ کیا جائے گا، اور یہ مظاہرہ بڑے پیمانے پر ہوگا۔'
اظہار اصفی نے مزید کہا کہ 'حکومت کے اہلکار اس وقت کورونا فنڈ کی بندر بانٹ میں لگے ہوئے ہیں، انہیں کورونا مریضوں کی نہیں بلکہ اپنی حصہ داری کی فکر ہے۔'